گیا میں میونسپل کارپوریشن کے تحت متعدد وارڈز کی اہم سڑکیں خستہ حال ہوچکی ہیں، جس کی وجہ سے عوام میں کارپوریشن کے خلاف غم و غصہ ہے۔
مقامی افراد کا ماننا ہے کہ یہ صورت حال بہار اربن انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ(Bihar Urban Infrastructure Development Corporation Ltd ) کی وجہ سے ہوئی ہے۔
نجی کمپنی بڈکو(BUIDCO) کے پاس پانی سپلائی اور اس کے لیے پائپ بجھانے وگلی نالے و سڑک کی مرمتی کا ٹینڈر ہے۔
شہر گیا کے متعدد علاقے نگر میونسپل کارپوریشن اور نجی ایجنسی بڈکو کی بے توجہی کا شکار ہیں، خاص کر اقلیتی آبادی والے علاقوں کا حال مزید بدتر ہے۔
وزیر اعلی نتیش کمار کا پسندیدہ منصوبہ سات نشچے کے تحت " ہر گھر نل کا جل" ا سکیم کے تحت شہر گیا کے کئی وارڈوں میں کام ہوئے ہیں تاہم وہ نامکمل ہیں۔
شہر گیا کے بڑے محلے میں ایک کھنگری تانڈ بائی پاس سے ہوکر گزری اہم سڑک ' گیا بودھ گیا' کافی دنوں سے خراب ہے۔
دراصل سڑک کو توڑ کر پائپ بجھانے کا کام ہوا تھا لیکن کام مکمل نہیں ہوسکا ہے، جس کی وجہ سے مقامی باشندوں سمیت آمد و رفت کرنے والے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے۔
نگر میونسپل کارپوریشن نے اپنی مجبوری کا اظہار کرتے ہوئے نجی کمپنی بڈکو کو ذمہ دار بتایا ہے۔
دراصل شہر میں پانی کی سپلائی کا ذمہ نجی ایجنسی بڈکو کے پاس ہے،بڈکو کو پانی سپلائی کا ٹینڈر ملنے کے بعد شروعات میں پائپ بچھانے کا کام ہوا ہے اس کے لئے تنگ گلیوں سے لیکر سڑکوں اور نالیوں کو توڑا بھی گیا ہے تاہم بڈکو نے ٹوٹی ہوئی سڑکوں کو اسی حالت میں چھوڑ دیا ہے۔
مقامی لوگوں کی شکایت پر نگر میونسپل کارپوریشن کے میئر اور ڈپٹی میئر نے محکمہ شہری ترقیات سمیت ضلع انتظامیہ کے اعلیٰ حکام کو مداخلت کرکے کام مکمل کرنے کی اپیل کی ہے۔