اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد جے ڈی یو کی جانب سے ایل جے پی کی شدید نکتہ چینی کی جا رہی ہے۔
اس ویڈیو میں چراغ پاسوان اپنے مرحوم والد رام ولاس پاسوان کی تصویر کے قریب بہار اسمبلی انتخابات کے لئے ویڈیو کی شوٹنگ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
جے ڈی یو کا کہنا ہے کہ چیراغ اپنے والد کی موت پر ہمدردی کا ووٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں ، تاہم اس ویڈیو سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ اپنے والد کی موت سے کتنے غم گین ہیں۔