بہار اسمبلی انتخابات کے نتائج میں شکست کے بعد لوک جن شکتی پارٹی کے صدر چراغ پاسوان نے پہلی بار پریس کانفرنس کی، جس میں انہوں نے اپنی شکست قبول کرنے سے انکار کردیا اور کہا کہ 'ہمیں اس انتخاب میں نئی طاقت ملی ہے، ہماری تنظیم پورے بہار میں مضبوط ہوئی ہے۔'
انہوں نے کہا کہ ' 2025 کے ہدف کو دیکھتے ہوئے ہم نے بہار میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ہم نے اپنے امیدوار کو انتخابی میدان میں جلدبازی میں اتارا تھا۔ انتخابی میدان میں ایل جے پی کے امیدواروں نے زبردست مقابلہ کیا۔'
انہوں نے کہا کہ 'بہار وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی میں آگے بڑھے گا۔'