ارریہ میں 40 لاکھ روپے کی انگریزی شراب برآمد - مظفر پور
تلاشی کے دوران ٹرک سے 3923 لیٹر انگریزی شراب برآمد کی گئی ہے۔ برآمدشراب مغربی بنگال کے مالدہ سے بہار کے مظفر پور کی جانب لائی جارہی تھی۔ برآمد شراب کی قیمت قریب 40 لاکھ روپے ہے۔
بہار میں ارریہ ضلع کے نگر تھانہ علاقہ سے پولیس نے ٹرک سے کثیر مقدار میں انگریزی شراب کے ساتھ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔
ایکسائز سپرنٹنڈنٹ امریش کمار نے منگل کو بتایا کہ ٹول پلازہ پر سموار کی دیر رات ایک ٹرک کو روک کر تلاشی لی گئی۔
تلاشی کے دوران ٹرک سے 3923 لیٹر انگریزی شراب برآمد کی گئی ہے۔ برآمدشراب مغربی بنگال کے مالدہ سے بہار کے مظفر پور کی جانب لائی جارہی تھی۔ برآمد شراب کی قیمت قریب 40 لاکھ روپے ہے۔
کمار نے بتایاکہ ٹرک ڈرائیور مالدہ باشندہ دلیپ کمار کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس اس سے تفتیش کر رہی ہے۔