اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا وبا سے عوام اپنی حفاظت خود کریں: سابق رکن پارلیمان

ریاست بہار کے ضلع ارریہ کے سابق رکن پارلیمان و راشٹریہ جنتا دل پارٹی کے قدآور لیڈر سرفراز عالم نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عوام کورونا وبا سے اپنی حفاظت خود کریں کیونکہ ریاستی حکومت ہر محاذ پر فیل ہو چکی ہے۔

کورونا وبا سے عوام اپنی حفاظت خود کرے، حکومت کے بھروسہ نہ رہے: سابق رکن پارلیمان
کورونا وبا سے عوام اپنی حفاظت خود کرے، حکومت کے بھروسہ نہ رہے: سابق رکن پارلیمان

By

Published : May 6, 2021, 7:24 PM IST

ریاست بہار کے ضلع ارریہ کے سابق رکن پارلیمان و راشٹریہ جنتا دل پارٹی کے قدآور لیڈر سرفراز عالم نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عوام کورونا وبا سے اپنی حفاظت خود کریں کیونکہ ریاستی حکومت ہر محاذ پر فیل ہو چکی ہے۔ نہ کسی اسپتال میں کووڈ متاثرین کے لئے بیڈ ہے اور نہ ضرورت کے لحاظ سے آکسیجن ہے۔ بہار کے عوام در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔

کورونا وبا سے عوام اپنی حفاظت خود کرے، حکومت کے بھروسہ نہ رہے: سابق رکن پارلیمان

آکسیجن نہیں ملنے سے لوگ سڑکوں پر دم توڑ رہے ہیں۔ کووڈ سینٹر کا برا حال ہے۔ مریضوں کے لئے سینٹر پر مناسب نظم و نسق نہیں ہے۔
مگر مرکزی حکومت سے لیکر بہار حکومت کے وزیر صحت اپنی پیٹ تھپتھپا رہے ہیں اور عوام سے جھوٹ بول رہے ہیں کہ آکسیجن کی کمی نہیں ہے۔ میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ اگر آکسیجن کی کمی نہیں ہے تو بہار کے ہر اسپتال سے باہر لاشوں کا ڈھیر کیوں لگ رہا ہے جن کی چیتا جلانے میں بھی نمبر لگ رہا ہے۔کورونا سے ہوئی موت اور وقت پر آکسیجن نہیں ملنے سے اب تک کتنے لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ اس تعلق سے بہار حکومت نے جو بھی رپورٹ دی ہے وہ جھوٹ کا پلندہ ہے۔

سرفراز عالم نے مزید کہا کہ شہر سے زیادہ دیہی علاقوں میں لوگوں کی موت ہو رہی ہے مگر حکومت اس کو چھپا رہی ہے۔ میں ایک بار پھر سے ارریہ کے عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ لاک ڈاؤن میں پوری طرح سے خود کو محفوظ رکھیں۔ بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں، بہت ضروری ہو تو ہی گھر کے باہر کا رخ کریں۔ ماسک اور سینیٹائزر کا ہر حال میں استعمال کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details