گیا:گیا میونسپل کارپوریشن کی ووٹنگ جاری ہے تاہم اس دوران صبح ساڑھے دس بجے تک شہر گیا کے بڑے مسلم اکثریتی محلوں میں ووٹروں کی تعداد میں نمایاں کمی ہے. خاص طور پر کریم گنج نیوکریم گنج محلے کے بوتھ نمبر 3، 6 اور 7 اور 8 پر چند ووٹرز ہی نظر آئے جب کہ ان تینوں بوتھوں پر قریب پندرہ ہزار ووٹرز ہیں جس میں صرف مسلم ووٹرز ہیں یہ بوتھس وارڈ نمبر 25 کے ہیں جہاں وارڈ کونسلر کا انتخاب نہیں ہورہا ہے کیونکہ یہاں وارڈ نمبر 25 سے ابرار احمد اور وارڈ نمبر 26 سے ابرار احمد کی اہلیہ بلامقابلہ جیت درج کرچکے ہیں۔ جس کی وجہ سے ان کے سپورٹرز متحرک نہیں ہیں حالانکہ یہاں بوتھ پر ووٹ دینے پہنچے۔ ایک ووٹر نے کہا کہ چونکہ ٹھنڈ کا موسم ہے اس وجہ سے ووٹرز فرسٹ آورز میں ووٹ کرنے نہیں پہنچے ہیں۔ یہاں گیارہ بجے کے بعد سے ووٹروں کی خاصی تعداد قطار بند ہوگی ایک ووٹر عبدالقیوم نے کہا کہ پہلی مرتبہ میئر اور ڈپٹی میئر کی براہ راست ووٹنگ ہورہی ہے۔ کم وقتوں میں تشہیری مہم ہوئی تھی جس کی وجہ سے زیادہ تر لوگوں کو اس کا علم نہیں ہے لیکن آہستہ آہستہ ووٹروں کی تعداد بڑھے گی اور پولنگ فیصد بقیہ الیکشن کی طرح ہی یہاں ہوگا۔ Reduction in the Number of Voters in Muslim Majority booths in gaya
یہ بھی پڑھیں:
واضح ہو کہ گیا میونسپل کارپوریشن میں میئر اور ڈپٹی میئر کا عہدہ "محفوظ" ہے، میئر کے لیے پسماندہ "مرد "کے لیے عہدہ ریزرو ہے جب کہ ڈپٹی میئر پسماندہ خواتین کے لیے عہدہ ریزرو ہے۔ یہاں بہار میں پہلی مرتبہ میئر اور ڈپٹی میئر کے لیے ووٹر پولنگ کررہے ہیں اور یہ پارٹی سطح کا الیکشن نہیں ہے۔ باوجود کہ گیا میونسپل کارپوریشن میں میئر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب پارٹی سطح کا بنادیا گیا ہے۔ یہاں بی جے پی اور مہاگٹھ بندھن کے درمیان مقابلہ ہوگیا ہے۔