اردو

urdu

ETV Bharat / state

Opposition Meeting اپوزیشن رہنما آج سے پٹنہ پہنچ رہے ہیں، کل اپوزیشن کا اجلاس - بھگونت مان کی لالو یادو سے ملاقات

بہار کی راجدھانی پٹنہ میں 23 جون کو ہونے والی اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ کو لے کر ہلچل بڑھ گئی ہے۔ اپوزیشن پارٹیوں کے کئی بڑے رہنما آج پٹنہ پہنچیں گے جس میں مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی، دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال اور پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان بھی شامل ہیں۔ یہ سبھی رہنما آج وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور آر جے ڈی سربراہ لالو یادو سے ملاقات کریں گے۔meeting of opposition parties in Patna on June 23

اپوزیشن رہنما آج سے پٹنہ پہنچ رہے ہیں
اپوزیشن رہنما آج سے پٹنہ پہنچ رہے ہیں

By

Published : Jun 22, 2023, 10:45 AM IST

تجسوی یادو میڈیا سے بات کرتے ہوئے

پٹنہ: ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں 23 جون کو اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ ہونی ہے، لیکن اس سے ایک دن قبل مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ پٹنہ پہنچیں گے۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی پٹنہ پہنچنے کے بعد لالو پرساد یادو سے ملاقات کرنے انکی رہائش گاہ جائیں گی۔ وہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے بھی ملاقات کر سکتی ہیں۔ ساتھ ہی دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال بھی لالو یادو سے ملاقات کر سکتے ہیں۔ وہ آج نتیش کمار سے ملاقات کریں گے۔ ان کے علاوہ پنجاب کے سی ایم بھگونت مان بھی پٹنہ پہنچ رہے ہیں۔

پٹنہ میں اپوزیشن پارٹی کے بڑے رہنماوں کی آمد سے نہ صرف وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ بلکہ لالو خاندان کی رہائش گاہ پر بھی سرگرمیاں بڑھ جائیں گی۔ ویسے اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں مہمانوں کے قیام کا انتظام کیا گیا ہے۔ یہاں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی، جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین، این سی پی سپریمو شرد پوار اور ایس پی سربراہ اکھلیش یادو 23 جون کو پٹنہ پہنچیں گے۔ اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس صبح 11 بجے سے وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ پر منعقد ہوگا۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے میٹنگ کے لیے ایک روڈ میپ تیار کیا ہے، جس میں 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کے خلاف کانگریس کے ساتھ اپوزیشن جماعتوں کا مضبوط اتحاد بنانے پر بات چیت کی جائے گی۔ کوشش کی جائے گی کہ لوک سبھا کی زیادہ تر سیٹوں پر اپوزیشن کا مشترکہ امیدوار دیا جائے۔ اجلاس میں اس حوالے سے حکمت عملی بنانے پر بات ہوگی۔ اس ملاقات سے ٹھیک پہلے لالو یادو نے بدھ کی دیر شام نتیش کمار سے ملاقات کی ہے اور اس پر بھی کافی بحث ہو رہی ہے۔

مزید پڑھیں:Patna Opposition Meet پٹنہ میں 23 جون کو اپوزیشن کی میٹنگ کی تیاریاں عروج پر

اروند کیجریوال مرکزی حکومت کی طرف سے لائے گئے آرڈیننس کے خلاف ملک بھر میں مہم چلا رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس سے قبل ہی اپوزیشن رہنماوں کو خط بھی لکھ کر مدد طلب کی ہے۔ ساتھ ہی مطالبہ کیا کہ دہلی میں لائے گئے آرڈیننس پر اس میٹنگ میں پہلے بحث کی جائے۔ اروند کیجریوال اور پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت سنگھ مان بھی آج پٹنہ صاحب گردوارہ جا سکتے ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس کے پیش نظر بہار میں سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔ دارالحکومت پٹنہ میں کئی جگہوں پر اپوزیشن پارٹیوں کے رہنماون کے پوسٹرز نظر آ رہے ہیں۔ کانگریس، سماج وادی پارٹی، عام آدمی پارٹی، آر جے ڈی اور جے ڈی یو رہنماوں کی جانب سے پٹنہ میں اہم مقامات پر پوسٹر لگائے گئے ہیں۔ گرینڈ الائنس کے رہنما اور کارکنان اس ملاقات کو لے کر کافی پرجوش نظر آ رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details