اردو

urdu

ETV Bharat / state

این ڈی اے اور عظیم اتحاد کے رہنماوں کی پرچہ نامزدگی - آرجے ڈی کی طرف سے سابق اسپیکر ادئے نارائن چودھری نے پرچہ داخل کیا ہے

گیا میں بہار اسمبلی انتخابات کے تعلق سے پرچہ نامزدگی کے ساتویں دن مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدوار اور کئی آزاد امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کی۔ ضلع میں دن بھر گہما گہمی کا ماحول رہا۔ احتیاط کے طور پر بڑی تعداد میں پولیس جوانوں کی تعیناتی بھی رہی۔

leaders of the nda and grand alliance filed nomination papers in gaya bihar
این ڈی اے اور عظیم اتحاد کے رہنماوں کی پرچہ نامزدگی

By

Published : Oct 7, 2020, 10:47 PM IST

ریاست بہار کے ضلع گیا میں پرچہ نامزدگی کے 7 ویں دن مختلف جماعتوں کے کئی قدآور رہنماء و آزاد امیدواروں نے بہار اسمبلی انتخابات سنہ 2020 کے پہلے مرحلے کے لیے نامزدگی کرائی۔

این ڈی اے اور عظیم اتحاد کے رہنماوں کی پرچہ نامزدگی

نامزدگی کے دستاویزات جمع کرانے کے لیے متعدد بڑی سیاسی جماعتوں کے رہنماء اور آزاد امیدوار نامزدگی کے مقام پر پہنچے تھے۔ اس دوران دن بھر گہما گہمی کا ماحول رہا۔

این ڈی اے اور عظیم اتحاد کے رہنماوں کی پرچہ نامزدگی

بدھ کو نامزدگی کے عمل کے ساتویں دن این ڈی اے کے حمایت یافتہ امیدوار بی جے پی کے ڈاکٹر پریم کمار نے گیا شہری اسمبلی حلقہ سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرایا ہے۔ اس بار پریم کمار کانگریس کے امیدوار اور گیا میونسپل کارپوریشن کے ڈپٹی میئر اکھوری اونکار ناتھ عرف موہن شریواستو کے خلاف مقابلہ کریں گے۔

این ڈی اے اور عظیم اتحاد کے رہنماوں کی پرچہ نامزدگی

پریم کمار گذشتہ 35 برسوں سے گیا شہر کے رکن اسمبلی اور بہار حکومت میں مختلف محکموں کے وزیر رہے ہیں۔ فی الحال وہ محکمہ زراعت اور ماہی گیری کے وزیر ہیں۔

این ڈی اے اور عظیم اتحاد کے رہنماوں کی پرچہ نامزدگی

اسی گیا شہری اسمبلی حلقہ سے شہر کے نائب میئر موہن شریواستو نے آج کانگریس پارٹی سے نامزدگی فارم داخل کیا۔ جبکہ وزیر گنج اسمبلی سے بی جے پی کے امیدوار وریندر سنگھ نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ وہیں، وزیرگنج حلقہ سے جن ادھیکار پارٹی کے امیدوار راجیو کمار کنہیا نے نامزدگی کا پرچہ داخل کیا۔

این ڈی اے اور عظیم اتحاد کے رہنماوں کی پرچہ نامزدگی

دوسری طرف آر جے ڈی امیدوار ونئے یادو نے گروہ اسمبلی سے نامزدگی فارم داخل کیا۔ اس کے علاوہ گروہ اسمبلی سے بی جے پی کے امیدوار راجیو نندن دانگی نے بھی اپنا نامزدگی فارم داخل کیا۔

سابق وزیر اعلی جیتن رام مانجھی جو ہم پارٹی سے امیدوار تھے، انہوں نے ضلع کی امام گنج اسمبلی سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔ جبکہ گذشتہ روز امام گنج اسمبلی حلقہ سے آرجے ڈی کی طرف سے سابق اسپیکر ادئے نارائن چودھری نے پرچہ داخل کیا ہے۔

این ڈی اے اور عظیم اتحاد کے رہنماوں کی پرچہ نامزدگی

شیرگھاٹی اسمبلی حلقہ سے جے ڈی یو کے امیدوار و سابق وزیر ونود یادو نے پرچہ داخل کیا ۔ شیرگھاٹی سے ہی جن ادھیکار پارٹی کے امیدوار و سابق وزیر مرحوم شکیل احمد خان کے بھانجے عمیر احمد خان عرف ٹکا خان نے نامزدگی کا پرچہ داخل کیا۔

این ڈی اے اور عظیم اتحاد کے رہنماوں کی پرچہ نامزدگی

اس موقع پر بی جے پی کے امیدوار ڈاکٹر پریم کمار نے کہا کہ گذشتہ 35 برسوں سے 7 بار گیا شہر کی نمائندگی کرنے کا موقع ملا ہے۔ میں اس کے لیے عوام، کارکنان اور قائدین کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ یہاں کی عوام کے تعاون سے گذشتہ 7 بار سے کامیاب ہوتا چلا آرہا ہوںمزید توقع یہی ہے کہ آٹھویں بار پارٹی کے حکم پر این ڈی اے امیدوار کے طور پر پرچہ نامزدگی پرچہ داخل کیا ہے۔

اس موقع پر شیرگھاٹی اسمبلی حلقہ سے جن ادھیکار پارٹی کے امیدوار عمیر احمد خان عرف ٹکا خان نے کہا کہ اس بار شیرگھاٹی اسمبلی میں ترقیاتی ایجنڈے پر وہ آئے ہیں۔

مرحوم شکیل احمد خان کا جو خواب تھا کہ شیرگھاٹی کی ترقی ہو اس کو آگے بڑھانے کے لیے میں میدان میں اترا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بھائی چارے کو بڑھانے اور نفرت پھیلانے والوں کو روکنے اور ترقیاتی کاموں پر انہیں ضرور ووٹ ملے گا۔ واضح ہوکہ شیرگھاٹی حلقہ سے جے ڈی یو نے ونود یادو کو تیسری مرتبہ امیدوار بنایا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details