اردو

urdu

ETV Bharat / state

وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے ہاتھوں "دا ڈریم آف ریولیوشن" نامی کتاب کا اجرا

وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کہا کہ مجھے یہ فخر حاصل ہے کہ مجھے لوک نارائن جے پرکاش جی کے ساتھ رہنے کا موقع ملا، مجھے ان کے کمرے میں بغیر اجازت جانے کی آزادی تھی، آج ہم لوگ جس راستے پر چل رہے ہیں یہ جے پرکاش نارائن جی کا ہی دکھایا ہوا ہے۔

وزیر اعلیٰ نتیش کمار
وزیر اعلیٰ نتیش کمار

By

Published : Oct 14, 2021, 10:38 AM IST


لوک نائک جے پرکاش نارائن کی زندگی پر مبنی کتاب " دا ڈریم آف ریولیوشن" کا اجرا بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے ہاتھوں شہر کے گاندھی سنھگرالیہ میں عمل میں آیا. تقریب میں وزیر اعلیٰ نے سب سے پہلے لوک نائک جے پرکاش نارائن کی تصویر پر گلپوشی کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں سلام پیش کیا۔ گاندھی سنھگرالیہ کے ڈائریکٹر رضی احمد نے نتیش کمار کا استقبال کیا۔

وزیر اعلیٰ نتیش کمار

واضح رہے کہ لوک نائک کے قریبی معاون رہے پروفیسر ومل پرساد نے جے پرکاش نارائن کی سوانح لکھنے کی شروعات کی تھی لیکن ان کے انتقال کے بعد کتاب ادھوری رہ گئی تھی، اس کے بعدپروفیسر ومل پرساد کی بیٹی سجاتا پرساد نے اس کتاب کی تصنیف کا کام مکمل کیا۔

رسمِ اجرا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کہا کہ مجھے یہ فخر حاصل ہے کہ مجھے لوک نارائن جے پرکاش جی کے ساتھ رہنے کا موقع ملا، مجھے ان کے کمرے میں بغیر اجازت جانے کی آزادی تھی، آج ہم لوگ جس راستے پر چل رہے ہیں یہ جے پرکاش نارائن جی کا ہی دکھایا ہوا ہے۔

نتیش کمار نے سجاتا پرساد کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جس کام کی شروعات ان کے والد نے کی تھی اور وہ بھگوان کے پیارے ہو گئے ان کے اس ادھورے کام کو پورا کر کے ایک بیٹی ہونے کا فرض ادا کیا ہے۔ اس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔

مزید پڑھیں:امن و امان کے لیے آپسی اتحاد ضروری: نتیش کمار

نتیش کمار نے کہا کہ مہاتما گاندھی کے افکار کا اثر جے پرکاش نارائن جی پر بہت تھا، آج ضرورت اس بات کی ہے کہ نئی نسل کے لوگوں کو باپو، لوہیا اور جے پی کے افکار سے آگاہ کرانا چاہیے۔

مذکورہ کتاب کی مصنفہ سجاتا پرساد نے کہا کہ یہ میری خوش قسمتی ہے کہ مجھے کتاب تصنیف کے دوران جے پی کو اور نزدیک سے سمجھنے کا موقع ملا. ان سے ہمارے گھرانے کا قدیم تعلقات تھے. اس موقع پر سابق مرکزی وزیر روی شنکر پرساد، رکن پارلیمان راجیو پرتاپ روڈھی کے علاوہ معزز دانشوران شریک ہوئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details