اردو

urdu

ETV Bharat / state

سابق ضلع پریشد حیدر یاسین سپرد خاک

ریاست بہار کے ضلع ارریہ کے ہر دلعزیز سابق ضلع پریشد اور راشٹریہ جنتا دل کے سینیئر رہنما حیدر یاسین ہزاروں نمناک آنکھوں کے درمیان سپرد خاک کر دیے گئے۔

حیدر یاسین کا جنازہ
حیدر یاسین کا جنازہ

By

Published : Jun 24, 2020, 4:44 PM IST

گذشہ روز ان کا انتقال ہوگیا تھا۔لوگوں کی بھیڑ کی وجہ سے جنازہ کی نماز آزاد اکیڈمی کے وسیع میدان میں ادا کی گئی۔

سابق ضلع پریشد حیدر یاسین سپرد خاک

جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔

جنازہ کی نماز رحمانی مسجد کے امام و خطیب حافظ و مولانا عمران عالم نے پڑھائی۔

نماز جنازہ میں شرکت کرنے ارریہ ضلع کے جوکی ہاٹ ، رانی گنج ، کرسا کانٹا، بھرگامہ، فاربس گنج، نرپت گنج، سکٹی و تمام بلاک و پنچایت کے لوگ بڑی تعداد میں پہنچے تھے۔

جنازہ میں سابق رکن پارلیمان سرفراز عالم ، جوکی ہاٹ رکن اسمبلی شاہنواز عالم ، ارریہ کے رکن اسمبلی عابدالرحمن ، ضلع پریشد چیئرمین آفتاب عظیم عرف پپو عظیم ، سابق رکن اسمبلی ذاکر انور، قصبہ کے رکن اسمبلی آفاق عالم وغیرہ بطور خاص موجود رہے۔

سابق رکن پارلیمان سرفراز عالم نے حیدر یاسین کے انتقال پر غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ اہل سیمانچل کے لئے سب سے بڑا خسارہ ہے، حیدر یاسین ایک زندہ دل انسان تھے۔

رکن اسمبلی آفاق احمد نے کہا کہ حیدر یاسین کی مقبولیت کا اندازہ اس بھیڑ سے لگائے جہاں لامحدود لوگ پہنچے ہیں۔

اس جنازہ میں ہر عمر اور ہر طبقہ کے لوگ موجود ہیں۔

یقیناً انہوں نے اپنی زندگی میں بہت سے نیک کام کئے ہیں جس کی بدولت لوگ اپنے رہنما کو آخری وداع کرنے آئے ہیں۔

کانگریس پارٹی کے رہنما انجینئر اسلم علیگ نے کہا کہ ہم لوگ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں ساتھ میں تعلیم حاصل کی، اسی زمانے سے حیدر یاسین سماجی کاموں میں پیش پیش رہتے تھے، لیڈر شب کی کوالٹی اسی زمانے سے ان کے اندر تھی، حیدر یاسین پڑھنے کے زمانے میں ہی سیمانچل کے دو ہزار طلباء کا داخلہ کرایا تھا یہ ان کے لئے صدقہ جاریہ ہے۔

عبد القادر شمس نے کہا کہ اب کوئی دوسرا حیدر یاسین ارریہ میں پیدا نہیں ہوگا، وہ ہمیشہ کمزور اور مظلوم طبقہ کے لئے آواز اٹھاتے رہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details