پٹنہ: سابق ڈپٹی سی ایم سشیل کمار مودی نے ایک بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے ایک ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ آر جے ڈی سپریمو لالو یادو رانچی جیل سے این ڈی اے کے ممبران کو فون کر کے انہیں وزیر بنانے کا یقین دہانی کرا رہے ہیں۔ سشیل مودی کے اس ٹویٹ کے بعد بہار کی سیاسی سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں۔
سشیل کمار مودی نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'لالو یادو رانچی سے این ڈی اے کے ممبران کو فون کر رہے ہیں۔ وہ انہیں وزیر بنانے کا وعدہ کر رہے ہیں۔'
انہوں نے لکھا ہے کہ میں نے موصولہ نمبر پر فون کیا تو لالو یادو نے فون اٹھایا۔ میں نے ان سے کہا کہ جیل سے یہ گندی حرکتیں مت کرو۔ آپ اس میں کامیاب نہیں ہوں گے۔ سشیل مودی نے بھی ٹویٹ کر کے ایک نمبر جاری کیا ہے۔