ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ میں واقع للیت ناراین متھلا یونیورسٹی کے دسویں کنووکیش تقریب میں آج گورنر بہار پھاگو چوہان نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی اور یونیورسٹی میں ان کا استقبال جوش و خروش سے متھلا یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے کیا-
للیت نارائن متھلا یونیورسٹی کا 10واں کنووکیش اس موقع پر یونیورسٹی کے تقریباً 17 سو طلبا سمیت دیگر شخصیات بھی اس تقریب میں شریک ہوئیں، جہاں پھاگو چوہان کے لیے سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے۔
اس کنووکیش تقریب میں یونیورسٹی سے منسلک 25 طلبا کو 25 الگ الگ مضامین میں گولڈ میڈل اور سند گورنر کے ہاتھوں دی گئی، جبکہ کنووکیش میں 200 طلبا کو پی ایچ ڈی کی سند سے بھی نوازا گیا، تاہم 1485 طلبا کو پوسٹ گریجویٹ کی سند بھی دی گئی۔
پی ایچ ڈی اور پوسٹ گریجویٹ سمیت گولڈ میڈل حاصل کرنے والوں کو گورنر کے ہاتھوں سے اس اعزاز سے سرفراز کیا گیا۔
کنووکیش تقریب میں عشرت جبیں کو گولڈ میڈل ملا ہے، انہوں نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت خوش ہیں کہ انہیں گورنر کے ہاتھوں سے یہ اعزاز سے ملا ہے۔
کنووکیش تقریب میں آج گورنر بہار پھاگو چوہان نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی عشرت جبیں نے ڈاکٹر ذاکر حسین ٹیچر ٹریننگ کالج سے ایجوکیشن کی تعلیم حاصل کی ہے، عشرت نے کہا کہ میں خاص کر مسلم معاشرے کے لوگوں کو کہنا چاہوں گی کہ وہ اپنے گھروں میں تعلیم کے لیے بیداری پیدا کریں اور تعلیم سے معاشرے میں اچھا مقام حاصل کریں۔
وہیں اس تقریب میں ریاضی میں پوسٹ گریجویٹ کرنے والے محمد چاند کو بھی سند سے سرفراز کیا گیا، انہوں نے کہا کہ مجھے آج بہت خوشی ہے کہ مجھے اس تقریب میں سند سے نوازا گیا، انہوں نے کہا کہ میں بچپن سے ہی پرھنے میں تیز رہا ہوں شروع سے ہی حساب میں دلچسپی رہی ہے وہیں اس یونیورسٹی کا ماحول بھی بےحد سازگار رہا ہے یہاں تعلیم کا اچھا ماحول ہے۔
تقریب میں اپنے خطاب کے دوران گورنر پھاگو چوہان نے کہا کہ میں مبارک باد دیتا ہوں کہ متھلا یونیورسٹی نے سنہ 2019 میں دو کنووکیش تقریب منعقد کی،جہاں تعلیم کا اچھا ماحول ہے، بہار ہمیشہ سے ہی تعلیمی میدان میں بے حد مشہور رہا ہے، بہار نے ہی نالندہ، اور وکرم شیلا جیسی یونیورسٹی دی جس نے عالمی پیمانے پر اپنا ایک منفرد مقام بنایا۔