اردو

urdu

ETV Bharat / state

صحت مراکز پر عدم سہولیات

ریاست کے بنیادی صحت مراکز میں بنیادی سہولتوں کا فقدان ہے اور ڈاکٹرز کی کمی کے معاملے پر پٹنہ ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت سے جواب طلب کیا ہے۔

ریاست کی بنیادی صحت مراکز میں سہولیات کا فقدان ہائی کورٹ ناراض

By

Published : Aug 21, 2019, 11:29 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 8:07 PM IST

ریاست بہار کے پٹنہ کے بنیادی صحت مراکز بدحالی کا شکار ہیں جہاں بنیادی سہولتوں کا فقدان ہے ساتھ ہی ڈاکٹروں کی کمی بھی پائی جارہی ہے۔ اس معاملے پر پٹنہ ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت سے جواب طلب کیا ہے۔

ریاست کی بنیادی صحت مراکز میں سہولیات کا فقدان ہائی کورٹ ناراض


آل انڈیا اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی مفاد عامہ کی عرضی پر جسٹس شیو جی پانڈے کی بینچ نے کو بتایا کہ ان بنیادی صحت مراکز پر بنیادی سہولتوں کا فقدان ہے ۔

مریضوں کے علاج کا نظم نہ کے برابر ہے اس کا خمیازہ عام لوگوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ مالی طور سے کمزور لوگ اپنا علاج نہیں کرا پاتے ہیں۔

دوسری جانب ڈاکٹروں، نرسوں اور دوسرے ملازمین کو کانٹریکٹ پر بحال کیا جاتا ہے ۔

اس سے طبی خدمات اور صحت مراکز کے انتظام میں بھی بدترین حالت پیدا ہوتی چلی گئی ہے۔

اس معاملے کی اگلی سماعت آئندہ 3 ہفتے کے بعد کی جائے گی۔

عدالت نے حکومت سے اس پر جواب طلب کیا ہے


Last Updated : Sep 27, 2019, 8:07 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details