پارلیمانی انتخاب کے پیش نظر ووٹرزصحیح نمائندہ کے منتخب کرنے کے لیےچوک چوراہوں اور بازاروں میں بحث و مباحثہ کرتے دیکھے جا رہے ہیں۔
کوچا دھامن کے ووٹرز کی رائے،متعلقہ ویڈیو نوجوانوں کا ایک بڑا طبقہ بدلاو چاہتا ہے۔ وہ ایسے نمائندہ کو منتخب کر پارلیمنٹ بھیجنا چاہتے ہیں جو علاقے کے مسائل کے ساتھ ساتھ تعلیمی مسائل حل کر سکیں۔کوچادھامن حلقہ کے بربٹہ ہاٹ میں کون بنے گا رکن پارلیمنی پروگرام کے دوران عوام الناس نے کھل کر اپنی رائے رکھی۔بیشتر لوگوں نے کہا کہ وہ ترقی کے نام پر ووٹ کریں گے اور ایسے نمائندہ کو منتخب کریں گے جو ہمارے توقعات پر کھڑے اترسکیں۔خیال رہے کہ سچر کمیٹی کی رپورٹ سے واضح ہے کہ بہار کا کشن گنج ضلع سیاسی ،سماجی، تعلیمی اور اقتصادی طور پر ملک کا سب سے پچھڑا ضلع ہے۔ملک کی آزادی کے 72سال بعد بھی ضلع کے لوگ بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ اسکول، کالج، اسپتال، روزگار، کسانوں کو کھیتی کی سہولیات، غریب مسکنوں کو مالی امداد وغیرہ سے آج بھی محروم ہیں۔