گیا:ریاست بہار کے ضلع گیا میں جمعہ کو مفصل تھانہ علاقہ کے باراڈیہہ گاؤں کے نزدیک کنٹینر کے معاون ڈرائیور کی موت ہوگئی ہے پہلی نظر میں پولیس اور مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ کنٹینر گاڑی سے دب کر خلاصی کی موت ہوئی ہے، جب کہ کنٹینر گاڑی کے ڈرائیور کا دعویٰ ہے کہ اس کے خلاصی کی موت مار پیٹ کرنے سے ہوئی ہے۔ اسے ایک اسکارپیو سوار لوگوں نے بے رحمی سے پیٹا ہے۔ Khalasi Dies In Gaya
خلاصی کی شناخت رضوان خان ساکن حمزہ پور تھانہ شیرگھاٹی کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کر دی ہے۔ ابتدائی طور پر کہا جارہا تھا کہ کنٹینر نے اسے کچل دیا کیونکہ ڈرائیور بھی کنٹینر چھوڑ کر فرار ہو گیا ہے، لیکن جمعہ کی شام کو کنٹینر ڈرائیور نصیرخان نے قتل کا الزام لگاتے ہوئے مقامی تھانہ میں تحریری درخواست دی ہے۔ ڈرائیور نصیرخان نے کہا کہ وہ مویشیوں کو کنٹینر میں بھبھوا ضلع کے کلیان پور سے لاد کر نالندہ ضلع کے گریاک لے جارہا تھا تبھی شیرگھاٹی سے دو اسکارپیو گاڑی نے ان کا تعاقب کیا۔