اردو

urdu

ETV Bharat / state

کیمور: مشتبہ حالت میں لاش برآمد - پوسٹ مارٹم

بہار کے بھبھوا کے بھیکاس گاوں میں ایک نوجوان کی مشبہ لاش برآمد ہوئی ہے۔ پوسٹ مارٹم کے بعد پولیس نے لاش کو گھر والوں کے حوالے کردیا ہے۔

کیمور میں نوجوان کا قتل
کیمور میں نوجوان کا قتل

By

Published : Jan 16, 2021, 7:05 PM IST



بتایا جاتا ہے کہ کیمور کے بھبھوا تھانہ علاقہ کے سیگٹھی پنچایت میں صبح کے وقت گاؤں کے لوگوں کو کھیت میں ایک لاش ملی۔ ہلاک شدہ شخص کے جسم پر چوٹوں کے نشان پائے گئے جس سے اس کے قتل کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ہلاک شدہ شخص کی شناخت بھیکاس گاؤں کے رہائشی پریم چودھری کے طور پر کی گئی ہے۔ اطلاع ملنے کے بعد گھر والوں نے موقع پر پہنچ کر لاش کی شناخت کی۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھبھوا صدر اسپتال پہنچایا۔

مشتبہ حالت میں لاش بر آمد


ہلاک شدہ شخص کے والد نے بتایا کہ اس کا بیٹا رات سے لاپتہ تھا، صبح لوگوں نے واقعہ کی اطلاع دی۔ اس کے جسم پر چوٹ کے نشانات ہیں۔

انہوں نے پولیس سے اس معاملے کی تفتیش کر کے مناسب قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں سیگٹھی پنچایت کے مکھیا دنیش سنگھ نے بتایا کہ مقتول پریم چودھری ولد مکھن چودھری بھیکاس گاؤں کا رہنے والا تھا۔ لاش مشکوک حالت میں برآمد کرلی گئی ہے۔ پولیس معاملے کی جانچ کرہی ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details