اردو

urdu

ETV Bharat / state

Karate Champion Jaber Ansari: کراٹے چیمپئن جابر انصاری بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کے لیے پُرعزم - جابر انصاری مالی امداد کے منتظر

جابر نے ریاستی سطح پر منعقد کراٹا مقابلہ میں چھ گولڈ میڈل جیتا ہے اور 2015 کے بعد سے مسلسل 6 بار بہار اسٹیٹ کراٹے کا چیمپئن ہے اور ابھی بھی اس مقام پر قابض ہے. جابر انصاری نے دو بار قومی کراٹے مقابلے میں میڈل حاصل کیا ہے، اسی طرح تھائی لینڈ میں منعقد ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں بھی جابر نے ملک کے لئے سلور تمغہ جیت کر نمایاں کامیابی حاصل کی ہے، عالمی سطح پر شری لنکا، ترکی، چائنا میں بھی منعقد کراٹے چیمپئن شپ میں جابر نے اپنی صلاحیت کا لوہا منوا کر نہ صرف بہار بلکہ ملک کا نام روشن کیا ہے. Karate Champion Jaber Ansari is Facing Financial Difficulties

کراٹا چیمپئن جابر انصاری
کراٹا چیمپئن جابر انصاری

By

Published : Mar 3, 2022, 2:02 PM IST

کہتے ہیں صلاحیت کسی کی محتاج نہیں ہوتی، اسے گاؤں اور شہر کے حدود میں باندھا نہیں جا سکتا ہے ، ریاست بہار کے ضلع جموئی جھاجھا جیسے انتہائی پسماندہ اور صدور میں واقع گاؤں کنبہ پہاڑ کے غریب خاندان سے تعلق رکھنے والے جابر انصاری نے کراٹے چیمپئن شپ مقابلے میں نہ صرف بہار کی نمائندگی کی ہے بلکہ بین عالمی سطح پر بھی ہندوستان کا پرچم لہرایا ہے جس سے ملک و ریاست کا نام روشن ہوا ہے. جابر انصاری بہت کم عمر میں ہی کراٹے کی دنیا میں اپنی شناخت قائم کر لوگوں کا دل جیتا ہے-Karate Champion Jaber Ansari is Facing Financial Difficulties

کراٹا چیمپئن جابر انصاری

جابر نے ریاستی سطح پر منعقد کراٹا مقابلہ میں چھ گولڈ میڈل جیتا ہے اور 2015 کے بعد سے مسلسل 6 بار بہار اسٹیٹ کراٹے کا چیمپئن ہے اور ابھی بھی اس مقام پر قابض ہے. جابر انصاری نے دو بار قومی کراٹے مقابلے میں میڈل حاصل کیا ہے، اسی طرح تھائی لینڈ میں منعقد ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں بھی جابر نے ملک کے لئے سلور تمغہ جیت کر نمایاں کامیابی حاصل کی ہے، عالمی سطح پر شری لنکا، ترکی، چائنا میں بھی منعقد کراٹے چیمپئن شپ میں جابر نے اپنی صلاحیت کا لوہا منوا کر نہ صرف بہار بلکہ ملک کا نام روشن کیا ہے.

گھر کے مالی حالت سے انتہائی کمزور جابر انصاری اولمپک میں بہار کی نمائندگی کرنے کا خواب دیکھ رہے ہیں۔ مگر اس خواب کو پر لگانے والا کوئی نہیں ہے، ریاستی سطح پر بھی حکومت کی جانب سے انٹرنیشنل کھلاڑی کو جو مالی تعاون ملنا چاہیے جابر اس امداد سے بھی محروم ہے، آئندہ جون مہینے میں جابر کو ایجبٹ ملک میں بین الاقوامی کراٹے مقابلہ میں حصہ لینا ہے مگر اس طویل سفر کے آمد و رفت میں پیش آنے والے اخراجات کا نظم نہیں ہونے سے جابر انصاری فکرمند اور مایوس ہیں کہ پیسہ کی تنگی کے سبب اس مقابلے میں حصہ لینے سے وہ محروم نہ ہو جائے. جابر کہتے ہیں کہ اگر ضرورت پڑی تو جانے کے لیے چندہ اکٹھا کروں گا.


جابر انصاری پٹنہ میں ہی کرائے کا مکان لے کر پٹنہ کالج سے اردو زبان میں گریجویشن کر رہے ہیں، جابر روزانہ پیدل چل کر ہی اشوک راج پتھ پر واقع انسٹی ٹیوٹ آف مارشل آرٹ میں ٹریننگ حاصل کرنے جاتا ہے. یہاں ان کے کوچ پنکج کمالی کراٹے کے نئے گڑ اور باریکیاں سیکھاتے ہیں۔

کوچ پنکج کمالی کہتے ہیں جابر کراٹے کی دنیا کا ایک ابھرتا ہوا ہونہار کھلاڑی ہے، اگر اس کی مالی مشکلات ختم ہو جائے تو یہ اولمپک میں بہترین مظاہرہ کر سکتا ہے.

مزید پڑھیں:Athlete Mansoor Alam Forced to Make Puncture: بین الاقوامی کھو کھو کھلاڑی منصورعالم پنکچر بنانے پر مجبور


وہیں جابر کو کھیل کے ساتھ اپنے مستقبل کی بھی فکر ستا رہی ہے، جابر کہتے ہیں تین بھائی اور ایک بہن میں بڑا ہونے کی وجہ سے گھر کی ذمہ داری سر پر ہے، ملک کے لئے میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں کو ریاستی حکومت کی جانب سے نوکری نہیں ملنے سے ہمیں مایوسی ہوتی ہے تو وہیں گاؤں سماج کے لوگوں کے طعنہ الگ سننے پڑتا ہےکہ کھیل کی دنیا میں مستقبل طارق نہ کرو.
عزم و ارادے کے مضبوط جابر کو یقین ہے کہ ریاستی حکومت کی نظر ایک دن ان پر پڑے گی تاکہ وہ آگے کی زندگی گزار سکیں.

ABOUT THE AUTHOR

...view details