اردو

urdu

ETV Bharat / state

'آج پورا ملک شاہین باغ بن گیا ہے'

ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں سی پی آئی رہنما کنہیا کمار نے سی اےاے، این پی آر اور این آر سی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مرکزی حکومت پر نکتہ چینی کی۔

'آج پورا ملک شاہین باغ بن گیا ہے'
'آج پورا ملک شاہین باغ بن گیا ہے'

By

Published : Jan 15, 2020, 1:56 PM IST

کنہیا کمار نے مرکزی حکومت کو طعنہ شاہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج پورا ملک شاہین باغ بن گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو ہر حال میں سی اے اے کو واپس لینا ہوگا، یہ قانون ملک کے مفاد میں ٹھیک نہیں ہے، حکومت کی طعنہ شاہی کے خلاف احتجاج جاری رہے گا، ہمیں بے روزگاری اور کالا قانون سے آزادی چاہیے، سی اے اے این پی آر اور این آر سی سے آزادی چاہیے۔

'آج پورا ملک شاہین باغ بن گیا ہے'

سی پی آئی رہنما نے کہا کہ جب مودی حکومت لوگوں کو شہری ماننے کو تیار نہیں ہے تو اس حکومت کو حکومت مت مانیئے۔

کنہیا نے لوگوں سے کہا کہ جب بچہ بگڑ جاتا ہےتو ماں اسے ڈانٹتی اور مارتی ہے، ٹھیک اسی طرح یہ حکومت بھی بگڑ گئی ہےاب وقت آگیا ہے کہ ہمیں ایک ساتھ مل کر حکومت کو ہٹانا ہے۔

دہلی کے شاہین باغ کی طرح پٹنہ کے سبزی باغ میں گذشتہ اتوار سے مقامی لوگ سی اے اے کے خلاف احتجاج کررہے ہیں، گذشتہ روز اس احتجاج میں کنہیا کمار کے ساتھ کئی رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details