'بد نام کرنے والوں کو منھ کی کھانی پڑے گی'
عام انتخابات کے چوتھے مرحلے میں کنہیا کمار نے اپنے حق رائے دہی کے استعمال کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپنے مخالفیں پر سخت حملہ کیا ۔
بیگوسرائے انتخابی حلقہ سے بی جے پی کے امیدوار اور مرکزی وزیر گری راج سنگھ، سی پی آئی امیدوار اور جے این یو کے سابق طلبہ یونین کے صدر کنہیا کمار سمیت آر جے ڈی کے امیدوار تنویر حسن انتخابی میدان میں ہیں۔
شہر کے پولنگ بوتھ پر اپناووٹ ڈالنے پہونچے کنہیا کمار نےمخالفین پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ بیگوسراے کو بد نام کرنے والوں کو منھ کی کھانی پڑے گی۔