ریاست بہار میں اسمبلی انتخابات کی سرگرمیاں دھیرے دھیرے زور پکڑتی جا رہی ہیں۔ اسمبلی انتخاب کے مدنظر ضلع کیمور میں بھی لیڈران عوامی رابطہ مہم چلارہے ہیں۔
کیمور:امیش خان آر جے ڈی یوتھ کے جنرل سکریٹری نامزد - کیمور امیش خان جنرل سکریٹری
ریاست بہار کے ضلع کیمور کے بھبھوا بلاک سے راشٹریہ جنتا دل کے یوتھ جنرل سکریٹری کے طور پر امیش خان کو منتخب کیا گیا ہے۔
مختلف سیاسی جماعتیں اس مہم میں زور شور سے حصہ لے رہی ہیں۔ اس بیچ ضلع میں راشٹریہ جنتا دل کی یوتھ اکائی بھی اس انتخابی مہم میں سرگرم نظر آرہی ہے۔ بھبھوا میں واقع دفتر میں راشٹریہ جنتا دل کی یوتھ اکائی کی بیٹھک منعقد کی گئی، جس کی قیادت اکلو رام نے کی۔ اس بیٹھک میں بھبھوا کے وارڈ نمبر 9 کے رہنے والے یوتھ لیڈر امیش خان کو راشٹریہ جنتا دل کی یوتھ اکائی کی ممبر سازی کرائی گئی۔
اس کے بعد امیش خان کو اتفاق رائے سے بھبھوا بلاک کا یوتھ جنرل سکریٹری منتخب کیا گیا۔ اس موقع پر موجود آر جے دی کارکنان نے امیش خان کو مبارک پیش کی۔