ریاست بہار کے ضلع کیمور میں واقع کوڑاسن گاٶں میں مشکوک حالت میں دو سال کی بچی کی موت ہوگٸ۔بچی کی حالت ایسی کیوں ہے، اس کے بارے میں اہل خانہ کچھ بھی کہنے سے گریز کر رہے ہیں۔
موصولہ اطلاع کے مطابق یہ معاملہ کوڑاسن موضع کی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ پردیپ کمار کی دو سال کی لڑکی کی موت ایٸر گن کی گولی لگنے سے ہوگئی اور زخمی حالت میں اہل خانہ کے لوگ بھبھوا علاج کے لیے لے گئے، جہاں ڈاکٹروں نے بچی کو مردہ قرار دے دیا۔