اردو

urdu

ETV Bharat / state

کیمور: بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک ڈیڑھ درجن سے زائد زخمی

مانسون کی آمد کے ساتھ ساتھ کیمورمیں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد کی موت ہوئی ہے، ساتھ ہی ڈیڑھ درجن افراد جھلس گئے ہیں۔

بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک ڈیڑھ درجن سے زائد زخمی
بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک ڈیڑھ درجن سے زائد زخمی

By

Published : Jun 15, 2021, 1:25 PM IST

ریاست بہار کے ضلع کیمور میں مانسون کی آمد کے ساتھ ہی زوردار بارش کے بیچ ضلع کے الگ الگ مقامات پر آسمانی بجلی گرنے سے ایک لڑکی سمیت دو لوگوں کی موت کی اطلاع ہے۔ وہیں ڈیڑھ درجن سے زائد لوگوں کے جھلسنے کی بھی اطلاع ہے۔

بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک ڈیڑھ درجن سے زائد زخمی


اطلاع کے مطابق رامپور بلاک کے کرمچت تھانہ کے بھٹري باندھ پنچایت کے بارہ ڈی گاؤں میں دیر شام پہلے ہلکی بارش ہوئی۔ بارش سے بچنے کے لیے گاؤں کے چند نوجوان ایک بڑے برگد کے درخت کے نیچے چھپنے چلے گئے۔ تبھی تیز بجلی چمکی اور اسی برگد کے درخت پر جا گری جس کے نیچے کئی افراد چھپے ہوئے تھے۔ دیکھتے ہی دیکھتے قریب ڈیڑھ درجن لوگ اس آسمانی بجلی کے شکار ہو ئے۔ شور غل اور چلانے کی آواز پر مقامی لوگ دوڑ کر آئے تو دیکھا کہ کئی لوگ زمین پر گرے پڑے ہیں۔ مقامی لوگوں نے بے حوش پڑے اور بجلی سے جھلسے سبھی لوگوں کے علاج کے لیے لے گئے۔ جہاں راستے میں ہی للن چودھری کا بیٹا پنٹو چودھری نے دم توڑ دیا۔


دوسرا واقعہ رام گڑھ بلاک میں پیش آیا۔ یہاں کے نوا نگرگاؤں میں ایک پندرہ سالہ بچّی کھیل رہی تھی اور وہ بھی آسمانی بجلی کا شکار ہوئی۔ بجلی کا شکار ہونے والی بچی لکشمی کماری ولد وجے بند بتائی گئی ہے۔

اطلاع کے مطابق یہ بچی گاؤں کے ہی ایک درخت کے نیچے کھیل رہی تھی جب پہلی بار تیز آواز کے ساتھ بجلی کڑکی تو کھیل رہی سبھی بچیاں گھر کی طرف بھاگیں۔ لکشمی بهی اپنے گھر کی طرف بھاگی۔لیکن دوسری بار آسمانی بجلی نے اسے اپنی زد میں لے لیا۔

تیسرا حادثہ کدرہ تھانہ کے بھٹولی گاؤں کا ہے۔ جہاں گھریلو بجلی کے کرنٹ سے للو رائے نام کے ایک نوجوان کی موت ہو گئی۔ دونوں واقعہ کے بعد ہر طرف کہرام سا مچ گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details