اردو

urdu

ETV Bharat / state

کیمور: دو روزہ ورکشاپ و تقسیم انعامات - کیمور

بھبھوا(کیمور) کے لکشمی بھون میں اردو کی فلاح بہبہود کے لیے محکمہ راج بھاشا اردو سیل کی جانب سے دو روزہ سمینار کا انعقاد کیا گیا تھا اور دوسرے روز مختلف مقابلوں میں شریک طلباء کو انعامات سے نوازا گیا۔

دو روزہ ورکشاپ و تقسیم انعامات
دو روزہ ورکشاپ و تقسیم انعامات

By

Published : Mar 4, 2020, 3:46 AM IST

ریاست بہار کے کیمور ضلع کے بھبھوا ہیڈ کوارٹر میں دو روزہ اردو سمینار کے آخری روز مقابلہ جاتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں دسویں، گیارہویں اور بارہویں جماعت کے طلباء و طالبات نے حصہ لیا۔

پروگرام کے دوسرے روز جل جیون اور ہریالی، اردو کی اہمیت، غزل کی اہمیت جیسے عنوانات پر مقابلہ کی شروعات کی گئی اور تمام طلباء نے اپنے مضامین پیش کئے۔

اس پرگرام میں بطور جج ہیڈ ماسٹر منور حسین، ماسٹر صلاح الدین، انیس الرحمن قاسمی نے تی گروپ میں سے 24 بچوں کو منتخب کیا، جنہیں انعامات سے نوازا گیا۔

پروگرام کے دوسرے روز اردو مترجم شیخ نوازش، صوفیہ ناز، صبا خاتون، عالم خان، شاہین پروین، تبسم انجم، مہر، شیبا خاتون، صبا خاتون، ارمان خان، آفرین خاتون، تبسم خانم، ثانیہ ایرک، ظفر اقبال، ساحل فردوس کے علاوہ نہال خان، معشوق خان، خورشید اکرم، مرغوب، شرافت ناز، اطہر حسین، الیاس انصاری، تبارک حسین سمیت کئی لوگ موجود تھے۔

اس پروگرام کی نظامت ایڈووکیٹ کلیم نے انجام دی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details