اردو

urdu

ETV Bharat / state

کیمور: غیر قانونی شراب کے ساتھ تین گرفتار - کیمور میں غیر قانونی شراب برآمد

ریاست بہار کے کیمور ضلع کے تھانہ چین پورعلاقہ کے ہاٹا بازار سے شراب کے ساتھ تین شراب اسمگلروں کو آج چین پور پولیس نے گرفتار کر جیل بھج دیا ہے۔

کیمور:غیر قانونی شراب کے ساتھ تین گرفتار
کیمور:غیر قانونی شراب کے ساتھ تین گرفتار

By

Published : Aug 6, 2020, 2:35 PM IST

کیمور کے تھانہ چین پور علاقے میں کچھ لوگ ہوٹل کے نام پر شراب کا ٹھیکہ چلاتے تھے، پولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ہوٹل میں چھاپہ مارا اور ہوٹل کے مالک سمیت 3 کوگرفتار کیا۔

تھانہ انچارج سنتوش کمار نے بتایا کہ انہیں اطلاع ملی تھی کہ ہاٹا بازار کے چندیشوری ہوٹل میں شراب فروخت کی جارہی ہے۔ اس خفیہ اطلاع کی بنیاد پر چھاپے ماری کی گئی، جس میں 3 افراد کو گرفتار کیا گیا۔


پولیس انچارج سنتوش کمار نے بتایا کہ اطلاع ملنے کے بعد کیمور ایس پی دلنواز احمد کو اس کی اطلاع دی گٸ۔ایس پی کے ہدایت کے بعد ایک ٹیم تشکیل دی گئی تھی، جس کی سربراہی چین پور تھانے کے انچارج سنتوش کمار کررہے تھے۔جس میں سادہ لباس میں پولیس اہلکار بھی شامل تھے۔

تھانہ انچارج سنتوش کمار پولیس فورس کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور چندیشوری ہوٹل پر چھاپہ ماری کی، جہاں سے 3 افراد کو گرفتار کیا گیا ، پولیس نے ان کے پاس سے 200 ایم ایل کی ایس بی ایم شراب کی 8 بوتلیں کے ساتھ 10 کلو کا سکہ بھی برآمد کیا۔جس کی قیمت 10 ہزار روپے کے قریب ہوگی۔

گرفتار ملزمین کی شناخت وجے گوسوامی ، گڈو گوسوامی ، اور اجے گونڈ کے طور پر ہوئی ہے۔ یہ تینوں ملزم ہاٹا کے رہائشی ہیں۔ گرفتاری کے وقت یہ تینوں شراب پی رکھے تھے۔

واضح رہے کہ وجے گوسوامی اور گڈو گوسوامی دونوں بھائی ہیں اور یہ چندیشوری ہوٹل کے مالک بھی ہیں۔ اسٹیشن انچارج نے بتایا کہ یہ مہم مسلسل جاری رہے گا۔ ان تینوں ملزمین کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details