ریاست بہار کے ضلع کیمور کے ایس پی دلنواز احمد لمبی ٹریننگ کے بعد واپس کیمور لوٹ رہے ہیں۔ اور 10 جنوری کو اپنا عہدہ سنبھال لیں گے۔
کیمور: ایس پی دلنواز احمد دس جنوری کو سنبھالیں گے عہدہ دراصل ایس پی دلنواز احمد ایک دسمبر کو حیدر آباد پولیس ٹریننگ کیمپ میں محکمہ داخلہ کی جانب سے گئے تھے۔ ان کے ہمراہ ریاست کے کئی آئی پی ایس افسران بھی گئے تھے۔ ٹریننگ پوری ہونے کے بعد واپس دس جنورٕی کو عہدہ سنبھال لینگے۔
دراصل پورا معاملہ یہ ہے کہ ایس پی کے عہدہ سنبھالنے کی چرچہ اس بات کو لے کر تھی کہ 'جب سے دلنواز احمد نے بطور ایس پی کیمور کی کمان سنبھالی تھی تبھی سے فرقہ پرست طاقتیں لگاتار کیمور کی فضا کو خراب کر، ایس پی پر مسلمانوں کا ساتھ دینے کا الزام عاٸد کر سوشل میڈیا کے علاوہ سڑک پر اتر کر مظاہرہ کیا جا رہا تھا۔
اطلاع کے مطابق موہنیاں میں چار مسلم لڑکوں کے زریعہ چلتی لگزر ی گاڑی میں اجتماعی جنسی زیادتی کے بعد ویڈیو واٸرل ہو گیا تھا۔ جس کے بعد سے فرقہ وارانہ فساد ہونے لگے تھے۔
اسی بیچ ایس پی دلنواز احمد کو ایک ماہ دس دن کی لمبی ٹریننگ پر حیدرآباد جانا پڑا۔ ان کی جگہ پر ریاستی حکومت نے ریل ایس پی سجیت کمار کو کیمور کا انچارج ایس پی بنایا تھا۔