سنہ 2020کا ماہ رمضان ہر مسلمان کو پوری زندگی یاد رہے کیوں کہ اس برس مسلمان مساجد میں کسی بھی قسم کی عبادت کرنے سے محروم رہے اور پورے ماہ میں مساجد مصلیان سے خالی رہی اس کی وجہ تھی کورونا وائرس کے سبب نافذ لاک ڈاؤن۔
کیمور: مساجد میں فاصلوں کے ساتھ نماز کا اہتمام - گاٸیڈ لائن
ماہ رمضان المبارک رخصت پذیر ہے اور فرزندان توحید اس کی رخصتی سے غمگین ہیں اور اس بات کا بھی غم ہے کہ ماہ مبارک میں وہ مساجد میں عبادت نہیں کر سکے۔
فاصلوں کے ساتھ نماز کا اہتمام
ریاست بہار کے کیمور ضلع میں مساجد میں حکومت کی گاٸیڈ لائن کا پورا اہتمام کیا گیا اور اب بھی نمازوں کے دوران فاصلے کا خیال رکھا جا رہا ہے۔