ریاست بہار کے ضلع کیمور کے ہیڈ کوارٹر بھبھوا میں شہر سے نکلنے والا گندا پانی کو نکالنے کا کوئی بہتر انتظام نہیں کیا گیا جس کے سبب ہنگامہ کیا گیا۔
کیمو: نگر پریشد کی لاپرواہی سےعوام پریشان مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ برسوں سے شہر کا گندہ پانی قبرستان کے اندر داخل ہو رہا ہے، جس سے پورے میں کیچڑ جمع ہو جا رہا ہے اور آنے جانے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اس سلسلے میں کئی دفعہ مقامی لوگوں نے نگر پریشد میں چکر کاٹ چکے ہیں۔ نالا بنانے اور گندا پانی کو باہر نکالنے کے لیے گشتہ ماہ قبرستان کمیٹی کے لوگوں نے اس سلسلے میں اخلاص پور بھبھوا شاہرا کو جام کر احتجاج کیا تھا۔
مذید پڑھیں: بھبھوا: بھابھی کا دیور پر جنسی استحصال کا الزام
وہیں احتجاج کے دوران موقع پر پہنچے ڈسٹرکٹ مجسٹر نے بھبھوا ایس ڈی او کی نگرانی میں قبرستان میں جمع شہر کا گندہ پانی فوراً نکالنے اور اور نالا کی تعمیر اخلاص پور کونج شاہراہ کے کنارے بنے نالے سے نکالنے کی بات کا حکم دیا تھا۔
اس وقت نگر پریشد نے فوری طور پر بھبھوا کی شہری سرحد سے لیکر اخلاص پور کے نہر کی کھدائی شروع کی تھی۔
جس سے قبرستان کا پانی وقتی طور پر تو نکل گیا لیکن معقول انتظام نہیں کیے جانے سے ایک بار پھر شہر کا گندہ پانی قبرستان میں جمع ہو گیا۔
وہیں اخلاص پور کے کئی شرپسند نالوں کو پاٹ کر مکان بنایا گیا ہے اور وہ نہی چاہتے ہیں کہ قبرستان کا پانی باہر نکلے۔
انہوں نے کہا کہ نگر پریشد کے زریعہ کھودے گئے نالے کو نہیں کھودنے دیا گیا کیوں کہ شہر کا پانی دیہی علاقہ می جانے سے کٸ مکانات میں پانی گھس جاٸے گا۔
اس وقت شر پسندوں کے آگے نگر پریشد کو کھدائی روکنی پڑی تھی۔ دو دن قبل ہوئی بے موسم بارش کا بہانہ بنا کر کچھ شر پسندوں نے نگر پریشد کی کھدائی کو مٹی سے یہ کہ کر بند کردیا کہ شہر کا پانی لوگوں کےمکان میں جا رہا ہے۔
جسےلیکر شرپسندوں نے ہنگامہ کیا اور پولیس کے پہنچنے پر مزہبی نعرہ بھی لگائے۔
فی الحال بھبھوا پولیس نے ہنگامہ مچا رہے دو لوگوں کو گرفتار کر تھانہ لے جایا گیا۔جن میں سے ایک اخلاص پور پنچایت کا مکھیا پرمود کمار چندر ونشی اور دوسرا وارڈ ممبر دھنن جئے تیواری ہے۔