ریاست بہار کی کیمور پولیس نے 24 گھنٹہ کے اندر نا معلوم جرائم پیشوں کے ذریعہ لوٹے گئے موبائل کو سم کے ساتھ ضبط کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ ساتھ ہی لوٹ معاملہ میں شامل دو جراٸم پیشہ وروں کو بھی گرفتار کر جیل رسید کر دیا۔
اس بابت جانکاری دیتے ہوئے ایس پی دلنواز احمد نے بتایا کی 14 اپریل کو کدرا تھانہ میں ڈیہرا باشندہ دیوانند رام کے ذریعہ ایک ایف آئی آر درج کرائی گئی تھی۔