اردو

urdu

ETV Bharat / state

کیمور: خواتین کی حفاظت کے تئیں پولیس انتطامیہ مستعد

ریاست بہار کے کیمور میں ضلع ہیڈ کوارٹر بھبھوا کلکٹریٹ میں عالمی یوم خواتین پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ضلع مجسٹریٹ نول کشور چودھری نے کہا ملک کی ترقی میں خواتین کے کردار کو فراموش نہیں جاسکتا ہے۔

کیمور: خواتین کی حفاظت کے تئیں پولیس انتطامیہ مستعد
کیمور: خواتین کی حفاظت کے تئیں پولیس انتطامیہ مستعد

By

Published : Mar 9, 2020, 10:05 AM IST

عالمی یوم خواتین کے موقع پر کلکٹریٹ کے میٹنگ ہال میں سرکاری پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں سبھی محکمہ کے افسران موجود رہے۔

ضلع مجسٹریٹ نول کشور چودھری نے کہا کہ عورت بھی مردوں سے کم نہیں۔ وہ قدم سے قدم ملا کر آگے بڑھ رہی ہیں، ملک کی ترقی، سماجی ترقی سے لے کر گھروں کو سنوارنے کے علاوہ تعلیمی شعبے میں بھی خواتین اہم رول ادا کر رہی ہیں۔

ضلع مجسٹریٹ نے اس موقع پر عام لوگوں سے اپیل کی عوام جنسی تفریق کو ختم کریں اور ساتھ میں نفرت کو بھی بھلادیں۔

اس موقع پر ایس پی دلنواز احمد نے کہا کہ خواتین کی حفاظت کے تئیں ہمیشہ پولیس انتطامیہ مستعد رہتی ہے اور خواتین کے ساتھ پورا انصاف ہوتا ہے۔ مزید یہ کہ محکمۂ پولیس میں بھی اب خواتین کافی تعداد میں بہترین کام کررہی ہیں۔

اس پروگرام میں انفارمیشن افسر پربھات کمار جھا، آئی سی ڈی ایس انچارج رشیم کماری نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details