اردو

urdu

ETV Bharat / state

کیمور: یومیہ مزدوروں میں اشیائے ضروریہ کی فراہمی کی یقین دہانی

بہار کے کیمور ضلع میں دہشت اور خوف کے سائے میں جی رہے ہیں یومیہ مزدوروں کی خیریت دریافت کرنے کے لیے سرکاری افسران نے ان سے ملاقات کی اور انہیں اناج و دیگر اشیا کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔

یومیہ مزدور
یومیہ مزدور

By

Published : Mar 29, 2020, 4:32 PM IST

ریاست بہار میں ضلع کیمور کے بھگوانپور بلاک میں زیر تعمیر انجینیٸرنگ کالج کی عمارت میں دیگر اضلاع کے تقریباً 250 مزدور دہشت و خوف کے سایہ میں زندگی گزار رہیں ہیں۔

حالانکہ ان مزدوروں کے لیے کھانے پینے کا انتظام ضلع انتظامیہ کی جانب سے کیا گیا ہے لیکن انہیں اپنی زندگی کے ساتھ اپنے خادان کے دیگرا افراد کی فکر ہے۔

واضح رہے کہ یہ مزدور روزانہ اجرت کی بنیاد پر کام کرنے والے ہیں۔

زیر تعمیر کالج کی عمارت میں مزدوروں کی خیریت دریافت کے لیے بھگوانپور کے بی ڈی او، تھانہ افسر اور سرکل افسر نے انہیں حسب ضرورت اناج اور اشیائے ضروریہ مہیا کرانے کی یقین دہانی کرائی۔

مزدوروں نے افسران سے گھر لوٹنے کا انتظام کرنے کی گزارش کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details