ریاست بہار کے شہر دربھنگہ میں صحافت کے موقع پر کمشنر دفتر کے میٹنگ ہال میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس صدارت کلکٹر دربھنگہ تیاگ راجن ایس ایم نے کی۔
دربھنگہ میں یوم صحافت تقریب اس پروگرام میں ایک موضوع رکھا گیا تھا جس کا عنوان تھا 'ڈیجیٹل دور میں صحافت کا رول اور چیلنج' جس پر کلکٹر دربھنگہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
وہیں اس پروگرام میں موجود کچھ صحافیوں نے بھی اپنا اظہار خیال کیا، اس پروگرام کے بعد ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے کلکٹر دربھنگہ تیاگ راجن نے کہا کہ صحافیوں کے ساتھ یوم صحافت پر تقریب کے موقع پر دربھنگہ و پورے ملک کے صحافیوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔
انہوں نے صحافت کو جمہوریت کا چوتھا سطون کہا،ا ور کہا کہ معاشرے کی تعمیر میں ان کا اھم کردار ہوتا ہے، آج کا جو موضوع دیا گیا ہے وہ ڈیجیٹل دور میں صحافت کا رول اور چیلنج ہے جو ایک اھم موضوع ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے ڈی پی آر او کو ہدایت دی ہے کہ جتنے بھی صحافی اپنا خیال کا اظہار کرتے ہیں ان سب کے مشورے اور تبصرہ کو نوٹ کریں اور اس سبھی کے تبصرے کو سبھی صحافیوں کو بھیجیں اور اپنے محکمہ میں بھی نوٹ کر رکھیں تاکہ اس میں سے مفید مشورے پر غور کیا جاسکے۔