اردو

urdu

By

Published : Sep 17, 2020, 10:17 PM IST

ETV Bharat / state

'عظیم اتحاد کی کشتی ڈوبو رہے ہیں تیجسوی'

جے ڈی یو ترجمان راجیو رنجن پرساد نے اپوزیشن لیڈر تیجسوی پرساد یادو پر حملہ کرتے ہوئے کہاکہ یادو اسمبلی انتخاب سے قبل ہی مہا گٹھ بندھن کی نیا ڈوبو رہے ہیں ۔

اسمبلی انتخاب سے قبل ہی مہا گٹھ بندھن کی نیا ڈوبو رہے ہیں تیجسوی: جے ڈی یو
اسمبلی انتخاب سے قبل ہی مہا گٹھ بندھن کی نیا ڈوبو رہے ہیں تیجسوی: جے ڈی یو

پٹنہ: بہار میں حزب اقتدار جنتادل یونائٹیڈ ( جے ڈی یو ) نے سیٹوں کے تال میل میں پھنس رہے پیچ پر راشٹریہ جنتادل ( آرجے ڈی ) اور اپوزیشن لیڈر تیجسوی پرساد یادو پر حملہ کرتے ہوئے کہاکہ یادو اسمبلی انتخاب سے قبل ہی مہا گٹھ بندھن کی نیا ڈوبو رہے ہیں ۔

جے ڈی یو ترجمان راجیو رنجن پرساد نے کہاکہ آرجے ڈی اور کانگریس کے مابین دوریاں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔ دونوں کے مابین سب کچھ ٹھیک نہیں ہے ۔ پہلے تو کانگریس نے یادو کو مہا گٹھ بندھن کا لیڈر ماننے سے انکار کردیا اور پھر اب سیٹوں کے تال میل پر کانگریس کی جانب سے کوئی پہل ہوتی ہوئی نہیں دکھ رہی ہے۔ آرجے ڈی بھی کشمکش کی حالت میں ہے۔ ہم پارٹی کے بعد آریل ایس ایس پی اور وی آئی پی کے تیور بھی سخت نظر آرہے ہیں۔

پرساد نے کہاکہ کانگریس کے اس تازہ رخ سے آرجے ڈی کی مشکلیں بڑھ رہی ہے اور عوام کا بھی تیجسوی سے منہ بھنگ ہو گیا ہے، انہوں نے کہاکہ آئندہ اسمبلی انتخاب میں آرجے ڈی ایک بڑے شکست کی جانب بڑھ رہا ہے ۔
جے ڈی یو ترجمان نے کہاکہ وہیں دوسری جانب بہار کا خالی خزانہ اور بد حال معیشت سال 2005 میں وزیراعلیٰ نتیش کمار کو وراثت میں ملی تھی ۔ اس دور سے بہار کو نکال کر کامیابیوں کے جو پرچم ان کی قیادت میں بہار نے لہرایا ہے اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ گذشتہ 15 سالوں میں بہار نے مسلسل کئی بار جی ڈی پی دہائی ہندسوں میں درج کی ہے ۔ جی ڈی پی کے معاملے میں بہار نے کئی بار ملک میں پہلا مقام حاصل کیا ہے ۔

پرساد نے کہاکہ ” فروغ انسانی انڈیکس اور محصولات خسارے کو کم کرنے کے چیلنجوں کو بھی ہم نے بخوبی مواقع میں تبدیل کیا ہے ۔ اب سڑکیں ، بجلی ، سینچائی کے معاملوںمیں بہار آگے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ انصاف کے ساتھ ترقی کا بہار ماڈل مثال ہے ۔ دلتوں اور دیگر کمزور طبقات کے لئے گذشتہ 15 سالوں میں بہت سارے کام کئے گئے ہیں۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details