اردو

urdu

ETV Bharat / state

جے ڈی یو تین چوتھائی سے حکومت تشکیل دے گی: خالد انور - araria constituency

ایم ایل سی و جدیو کے سینئر رہنما خالد انور ارریہ اسمبلی حلقہ سے جدیو امیدوار شگفتہ عظیم کی حمایت میں رابطہ مہم کے تحت آج ارریہ پہنچے اور پریس کانفرنس منعقد کی۔

By

Published : Oct 23, 2020, 10:47 AM IST

ایم ایل سی و جدیو کے سینئر رہنما خالد انور ارریہ اسمبلی حلقہ سے جدیو امیدوار شگفتہ عظیم کی حمایت میں رابطہ مہم کے تحت آج ارریہ پہنچے اور پریس کانفرنس منعقد کی۔

انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مخالف جماعتیں کچھ بھی کہیں مگر عوام نے ایک بار پھر سے نتیش کمار کو اکثریت دے کر حکومت بنانے کا ارادہ کر لیا ہے، عوام کسی بہکاوے میں نہیں آئے گی، ان کا کہنا تھا کہ عوام نے نتیش حکومت کے ترقیاتی کاموں کو دیکھا ہے، عوام کبھی یہ دیکھنا نہیں چاہے گی کہ بہار میں دوبارہ سے جنگل راج آئے۔

افسر شاہی، قتل عام، لوٹ کھسوٹ، بے روزگاری کو یہاں کی عوام نے لالو اقتدار میں دیکھا ہے، نتیش حکومت میں بہار ایک الگ مقام پر ہے جہاں سب کچھ ہے۔

ایک سوال کے جواب میں خالد انور نے کہا کہ چراغ پاسوان کو سیاست وراثت میں ملی ہے، انہیں ابھی سیاست کا تجربہ نہیں ہے، ان کے والد زمینی حقیقت سے واقف تھے اس لیے ان کے انتقال کے بعد بھی لوگ انہیں یاد کرتے ہیں، سیاست جیت درج کرنے کے لیے کی جاتی ہے نہ کہ ہارنے کے لیے، چراغ پاسوان کی سیاست کو جب عوام ہی نہیں سمجھ پا رہی ہے تو بھلا کیسے وہ عوام تک پہنچیں گے

ارریہ اسمبلی نشست سے جدیو کے امیدوار شگفتہ عظیم کے تعلق سے خالد انور نے کہا کہ یہاں ہم لوگوں کی گرفت بہت ہی مضبوط ہے، شگفتہ عظیم ایک پڑھی لکھی اور عوام کے درمیان رہنے والی خاتون رہنما ہیں، کسی بھی پریشانی یا آفت میں یہ ہمیشہ ارریہ کی عوام کے ساتھ کھڑی رہی ہیں، یہاں کی عوام ایسے زمینی سطح کی رہنما کو اپنا نمائندہ چن کر ضرور ایوان تک پہنچانے کا کام کرے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details