اردو

urdu

مسلمانوں کو صرف ووٹ بینک کے طور پر استعمال کیا گیا ہے

By

Published : Nov 28, 2020, 7:50 AM IST

جے ڈی یو کے رکن قانون ساز کونسل غلام غوث نے کہا کہ مسلمانوں کو سب نے ٹھگا ہے۔ اب تک صرف ووٹ بینک کے طور پر استعمال کیا گیا ہے۔

مسلمانوں کو صرف ووٹ بینک کے طور پر استعمال کیا گیا ہے
مسلمانوں کو صرف ووٹ بینک کے طور پر استعمال کیا گیا ہے

اسمبلی اجلاس کے آخری دن بہار قانون ساز کونسل میں گورنر کے خطبہ پر شکریہ کی تجویز پیش کرنے کے دوران جے ڈی یو کے رکن قانون ساز کونسل غلام غوث نے حکومت کے ذریعہ مسلمانوں کے لیے کیے جارہے کاموں کا ذکر کیا، انہوں کئی منصوبوں پر حکومت کے کام کی ستائش کی۔

غلام غوث نے کہا کہ نتیش کمار نے مسلمانوں کے لیے بہت کام کیے ہیں، ریاست بھر میں غریب مسلمانوں کے لیے پسماندوں کے لیے بنائے جا رہے رہائشی اسکول کی طرز پر اقلیتی رہائشی اسکول بنائے جا رہے ہیں، قبرستان کی چہار دیواری اوقاف کے املاک کے مسائل حل کرنے کے لیے وقف ٹربیونل کاقیام وغیرہ کا ذکر کیا۔

مسلمانوں کو صرف ووٹ بینک کے طور پر استعمال کیا گیا ہے

انہوں نے ای ٹی وی اردو سے خصوصی بات چیت کے دوران کہا کئی منصوبے مسلمانوں کے لیے چلائے جا رہے ہیں، ایک سوال 'حکومت نے اُردو کو ریاست میں کمزور کرنے کی کوشش کی ہے' کہ جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ افوہ ہے، انہوں نے اعتراف کیا کہ اس میں کہیں کوئی کمی رہ گئی ہے، اسے درست کر لیا جائے گا۔

غلام غوث کہتے ہیں کہ ریاست میں مسلمانوں کو تمام سیاسی جماعتوں نے صرف ٹھگا ہے سبھی نے صرف ان کا استعمال ووٹ کے لیے کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details