اردو

urdu

ETV Bharat / state

این پی آر کے خلاف پیدل مارچ میں رکن اسمبلی نے حصہ لیا - وزیر اعلیٰ نتیش کمار

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف آج کوچادھامن حلقہ کے سونتھا بازار سے پیدل مارچ نکالا گیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شریک ہوئے۔

این پی آر کے خلاف پیدل مارچ کرتے جے ڈی یو رکن اسمبلی
این پی آر کے خلاف پیدل مارچ کرتے جے ڈی یو رکن اسمبلی

By

Published : Jan 10, 2020, 10:28 AM IST

یہ جلوس سونتھا سے نکل کر کوچادھامن بلاک پہونچا جہاں بی ڈی او سکندر عالم کے ہاتھوں صدرِ جمہوریہ کو میمورنڈم سونپا گیا۔

اس پیدل مارچ میں ہر طبقے کے لوگ شامل تھے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ حلقہ کے رکن اسمبلی ماسٹر مجاہد عالم بھی اس قانون کے خلاف عوام کے ساتھ پیدل مارچ کرتے نظر آے۔

این پی آر کے خلاف پیدل مارچ کرتے جے ڈی یو رکن اسمبلی

اس مارچ میں جے ڈی یو کے رکن اسمبلی ماسٹر مجاہد عالم نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ انہوں نے موقع پر اپنی تقریر میں کہا کہ جو جہاں ہیں جس پارٹی میں ہیں اس لڑائی کو جاری رکھیں، میں اپنی پارٹی سے لڑائی لڑ رہا ہوں۔ یہ وقت تقریر کرنے کا نہیں بلکہ سیاسی اختلافات بھلاکر ایک پلیٹ فارم پر آکر اس قانون کے خلاف مخالفت کرنے کا ہے۔

مجاہد عالم نے کہا کہ این پی آر میں اس بار جو سوالات جوڑے گئے ہیں اس کو لیکر وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو تحریری شکایت کی گئی کہ ایسے سوالات ہٹانے کے لیے دباؤ بنایا جائے جس سے عام عوام میں خوف اور ڈر کا ماحول ہے۔

مجاہد عالم نے مزید کہا کہ ہمیں آئینی طور پر احتجاج کرتے رہنا ہے ایسا کچھ نہیں کرنا ہے کہ جس سے نقصانات اٹھانا پڑے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ ہمیشہ عوام کے ساتھ کھڑے ہیں. پارٹی میں رہ کر پارٹی سے لڑائی لڑ رہے ہیں۔ حکومت پر دباؤ بنا رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details