اردو

urdu

By

Published : Aug 21, 2022, 7:58 PM IST

ETV Bharat / state

Kushwaha On Nitish Kumar نتیش کمار کو قومی لیڈر بنانا چاہتے ہیں

جے ڈی یو کے رہنما اوپیندر کشواہا نے کہا کہ وہ بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کو قومی لیڈر بناکر ہی دم لیں گے۔Kushwaha On Nitish Kumar

Etv Bharat
Etv Bharat

پٹنہ: جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے پارلیمانی بورڈ کے قومی صدر اوپیندر کشواہا نے کہا کہ وہ بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کو قومی لیڈر بناکر ہی دم لیں گے اور وہ اس مشن کو پورا کرنے کے لئے دن رات کام کر رہے ہیں۔Kushwaha On Nitish Kumar

کشواہا نے اتوار کو ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے کہا، 'پہلے خبر پھیلائی گئی تھی کہ اوپیندر کشواہا بہار حکومت میں وزیر بنیں گے۔ پھر کہا جا رہا ہے کہ وہ وزیر نہ بننے پر ناراض ہیں۔ ارے بھائی، آپ کو معلوم نہیں۔ 'میں مرکزی حکومت میں وزیر تھا، مجھے وہاں سے کسی نے نہیں ہٹایا تھا، میری عزت پر پڑا، 'میں نے خود استعفیٰ دے دیا، جب مرکزی حکومت میں وزیر کی کرسی نے مجھے نہیں للچایا ، تو پھر ریاستی حکومت میں وزیر بننا میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے کیا۔'

سابق مرکزی وزیر نے مزید لکھا، 'کان کھول کر سن لیجیے، میرے دوستوں، میں مرکزی حکومت میں وزیر رہ چکا ہوں۔ میں نہ تو ابھی ریاست میں وزیر بننا چاہتا تھا اور نہ ہی مستقبل میں ایسی خواہش ہے۔ اپنے لیڈر اور پارٹی کو قومی سطح پر قائم کرنے کے لیے مشن میں مصروف ہوں اور دن رات لگا رہوں گا، فی الحال ایک نکاتی عزم صرف اور صرف یہی ہے، اس سے زیادہ کچھ نہیں۔

جے ڈی (یو) کے قومی صدر اور ایم پی راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ اگر اپوزیشن پارٹیاں چاہیں تو کمار کو 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں وزیر اعظم کے عہدے کا امیدوار بنایا جا سکتا ہے۔ ایسے میں اب کشواہا کے اس پوسٹ میں اسی سمت اشارہ کرتے ہوئے کمار کو قومی لیڈر بنانے کی بات کہی گئی ہے۔

ایسے میں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر نتیش کمار قومی سیاست میں سرگرم ہوجاتے ہیں تو بہار کی ذمہ داری کون سنبھالے گا۔ جیسا کہ وزیر اعلی نتیش کمار نے کچھ دن پہلے کہا تھا کہ آنے والے دنوں میں نائب وزیر اعلی تیجسوی پرساد یادو اہم ذمہ داری سنبھالیں گے۔ ان کے اس بیان اور اب نتیش کمار کو قومی لیڈر بنانے کے کشواہا کے اس بیان کے بعد یہ مانا جا رہا ہے کہ مہاگٹھ بندھن کی حکومت میں راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سینئر لیڈر اور نائب وزیر اعلی تیجسوی پرساد یادو مستقبل میں عظیم اتحادکی جانب سے بہار کے وزیر اعلیٰ کا چہرہ ہوں گے۔ وہیں کشواہا نے ایک بار پھر ان باتوں کی تردید کی ہے کہ وہ نتیش حکومت میں وزیر نہ بننے سے ناخوش ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Nitish Kumar Meets Bijendra Prasad Yadav وزیراعلیٰ نتیش کمار نے ریاستی وزیر بجندر پرساد یادو کی عیادت کی

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details