اردو

urdu

ETV Bharat / state

جے ڈی یو پر پیسہ لے کر ٹکٹ دینے کا الزام

ریاست بہار کے ضلع سیتامڑھی کے جے ڈی یو کے کارکن سریش پرساد یادو نے جے ڈی یو پر الزام لگایا کہ سیتامڑھی میں ڈاکٹر ورون کمار کو پارٹی کے ریاستی صدر اور ایک ایم پی نے موٹی رقم لے کر ٹکٹ دیا ہے۔

By

Published : Mar 23, 2019, 11:30 PM IST

سریش پرساد یادو

این ڈی اے کے ذریعہ آج امیدواروں کے اعلان کے بعد بی جے پی کے ریاستی دفتر پٹنہ میں سیتامڑھی سے آئے سریش پرساد یادو نے پریس کانفرنس کے بعد ہنگامہ شروع کردیا وہ چیخ چیخ کر کہہ رہے تھے کہ پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے حلقۂ پارلیمان سیتامڑھی سے ڈاکٹر ورون کمار کو 20 کروڑ روپے لے کر ٹکٹ دیا گیا ہے اور سیتامڑھی میں اس تعلق سے 50 کروڑ روپے کی بات گشت کر رہی ہے۔

سریش پرساد یادو

ان کا کہنا ہے کہ وہ سیتامڑھی سے ایک مضبوط امیدوار تھے لیکن غریب ہونے کی وجہ سے انہیں نظرانداز کردیا گیا اور پارٹی نے پیسہ لے کر ایک ایسے آدمی کو ٹکٹ دیا ہے جس کے خلاف سی بی آئی کا مقدمہ چل رہا ہے اور سی بی آئی نے کئی بار چھاپے ماری کی ہے۔

سریش پرساد یادو نے مزید کہا کہ وہ 1974 سے سیاست میں ہیں اور جے ڈی یو کے وہ سب سے پرانے کارکنان میں سے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details