اردو

urdu

ETV Bharat / state

وزیر بننے کی لالچ میں چچا نے کیا وشواس گھات: چراغ - آشیر واد یاترا

لوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی۔چراغ گروپ) کے قومی صدر چراغ پاسوان نے اپنے چچا پشوپتی کمار پارس پر وزیر بننے کی لالچ میں کنبہ اور پارٹی کے ساتھ وشواس گھات کرنے کا الزام لگاتے ہوئے آج کہاکہ ملک کے عوام انہیں کبھی معاف نہیں کریں گے۔

وزیر بننے کی لالچ میں چچا نے کیا وشواس گھات: چراغ
وزیر بننے کی لالچ میں چچا نے کیا وشواس گھات: چراغ

By

Published : Jul 8, 2021, 10:40 PM IST

آشیر واد یاترا پر نکلے چراغ پاسوان نے جمعرات کو سمستی پور میں نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہاکہ وقتی فائدے کیلئے چچا نے نہ صرف پارٹی کو توڑا بلکہ میرے والد اور ایل جے پی کے بانی آنجہانی رام ولاس پاسوان کی پیٹھ میں خنجر گھونپا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ان کی ترجیح پارٹی کی بنیاد کو مضبوط کرنا ہے اور اسی کی کڑی آشیر واد یاترا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

چچا پارس بھائی کی بے عزتی کرنے والوں کی گود میں چلے گئے: چراغ

چراغ پاسوان نے دعویٰ کیاکہ جنتادل یونائٹیڈ (جے ڈی یو) میں جلد بڑی ٹو ٹ ہوگی ۔ نتیش حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے اور بہار میں وسط مدتی انتخاب ہونا یقینی ہے۔ انہوں نے کہاکہ جے ڈی کے کئی اراکین اسمبلی ان کے رابطے میں ہیں۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details