اردو

urdu

ETV Bharat / state

AIMIM's 'paltimar' statement on Nitish نتیش کے بارے میں 'پلٹی مار' بیان کے لئے جے ڈی یو لیڈر نےاے آئی ایم آئی ایم کے بہار سربراہ پر کی تنقید - جے ڈی یو کے ایم ایل سی اور چیف ترجمان نیرج کمار

جی 20 ڈنر میٹنگ میں نتیش کمار کی وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی کے دیگر لیڈروں سے ملاقات کے بعد اخترالایمان کا یہ بیان سامنے آیا تھا،جس کا نیرج کمار نے جواب دیا۔ JD(U) leader slams AIMIM

AIMIM's 'paltimar' statement on Nitish
AIMIM's 'paltimar' statement on Nitish

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 12, 2023, 12:09 PM IST

پٹنہ:بہار اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اخترالایمان نے بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار سے متعلق کہا تھا کہ نتیش کمار کسی بھی وقت اپنے پلٹی مار پروگرام کو انجام دے سکتے ہیں۔ان کے بیان کے ایک دن بعد جے ڈی یو کے ایم ایل سی اور چیف ترجمان نیرج کمار نے کہا کہ اے آئی ایم آئی ایم بی جے پی کی 'بی ٹیم' ہے۔نیرج کمار نے کہا کہ"جب آپ آر ایس ایس اور اے آئی ایم آئی ایم کے ٹویٹ کو میچ کریں تو ان کی ٹائم لائن ہر وقت ایک جیسی ہوتی ہے۔ اے آئی ایم آئی ایم بی جے پی-آر ایس ایس کی بی ٹیم ہے۔ ان کے گرہ اور نکشتر ایک جیسے ہیں،‘‘

جی 20 ڈنر میٹنگ میں نتیش کمار کی وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی کے دیگر لیڈروں سے ملاقات کے بعد اخترالایمان کا یہ بیان سامنے آیا تھا،جس کا نیرج کمار نے جواب دیا۔

یہ بھی پڑھیں:ہم سب کو متحد کرنا چاہتے ہیں ہمیں ذاتی طور پر کچھ نہیں چاہیے: نتیش

اخترالایمان نے کہا تھا کہ "یہ حیرت کی بات نہیں ہے کہ نتیش کمار کا نقطہ نظر اور کام کرنے کا انداز بی جے پی سے ملتا جلتا ہے۔ نتیش جی نے 'مٹی میں مل جائیں گے پر بی جے پی کے سنگ نہیں جائیں گے' کا اپنا ہی عہد توڑ دیا تھا۔ ممکن ہے کہ مودی جی سے نتیش جی کے ذاتی اختلافات ہوں لیکن ان کے کام کرنے کا انداز مختلف نہیں ہے۔ وہ کچھ بھی کر سکتےہیں۔‘‘ انھوں نے مزید کہا تھا کہ ’’قومی سطح پر راہل گاندھی کا سیاسی قد نتیش کمار سے زیادہ ہے۔ بھلے ہی اپوزیشن جماعتوں کو متحد کرنے میں نتیش کا رول مددگار ثابت ہوا ہے لیکن ان کا قد راہل گاندھی سے چھوٹا ہے،‘‘

ABOUT THE AUTHOR

...view details