اس موقع پر جمعیت علماء بھاگلپور کے جنرل سکریٹری مولانا اسجد ناظری نظر نے جمعیت علماء ہند بھاگلپور کی کارکردگی کی سالانہ رپورٹ بھی پیش کی۔ اس انتخابی اجلاس میں مشاہد کی حیثیت سے ریاستی جمعیت علماء ہند بہار کے جنرل سکریٹری مولانا ناظم قاسمی شریک ہو ئے۔
انہوں نے جمعیت علماء ہند کے منشور کو عوام اور علماء کو یاد دلاتے ہو ئے کہا کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ملک و ملت کی خدمات اپنی اپنی حیثیت کے مطابق انجام دیں۔ انہوں نے معاشرے میں موجود جہیز کی لعنت پر لوگوں کو بیدار کرنے پر زور دیا۔ ساتھ ہی انہوں نے مساجد کو اسلامک مرکز کے طور پر استعمال کرنے کی صلاح دی ساتھ ہی مساجد میں مکاتب کھولنے پر زور دیا۔
اس موقع پر مولانا عطاء الرحمن مفتاحی نے کہا کہ ہر برائی کو حکم سے ختم نہیں کیا جا سکتا ہے بلکہ عوا م کو سمجھا کر اس کے نقصانات بتا کر برائی کو ختم کیا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر مولانا عین الحق مظاہری، قاری سر فراز، ڈاکٹر حبیب مر شدخان،مولانا راغب، جمن انصاری وغیرہ نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں:
جمعیت علماء ہند بھاگلپور کا میں مندرجہ ذیل عہدیداران کا انتخاب عمل میں آیا ہے، جس میں مولانا عطاء الرحمن مفتاحی مہتمم الجامعۃ الحبیبیہ پورینی صدر، مولانا آصف ندوی کو روڈیہہ نائب صدر، مولانا عباد الرحمن بائسی جہانگیر پور نائب صدر، مولانا اسجدناظری نظر جنرل سکریٹری، مولانا احسان الحق قاسمی کھریک نائب سکریٹری، مولانا عین الحق مظاہری دریا پور نائب سکریٹری، مولانا اعزاز الحسن کوروڈیہہ نائب سکریٹری مولانا ارشد ناظری ندوی خازن بنائے گئے ہیں۔ جب کہ اراکین مجلس عاملہ میں مولانا عطاء الرحمن مفتاحی، مولانا اسجد ناظری نظر، مولانا عین الحق مظاہری، مولانا احسان الحق، مولانا تاج الدین رنگرا، مولانا تبریز رحمانی، مولانا آصف ندوی، مولانا عباد الرحمن، مفتی الیاس قاسمی، الحاج محمد امتیاز مجاہد پور، مفتی واصف مظاہری سلطان گنج، حافظ راغب جہانگیر پور بائسی، حافظ حیدر سلیم پور، مولانا اعزاز الحسن کوروڈیہہ، حاجی محمد اقبال منگا چک سنہولہ وغیرہ شامل ہیں۔