اردو

urdu

ETV Bharat / state

بہار کے انٹر امتحان میں جوتے موزے پر پابندی

ریاست بہار میں آج سے بہار اسکول ایگزامینیشن بورڈ کی طرف سے سخت حفاظتی انتظامات میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات شروع ہوگئے ہیں۔ جس کے لیے تقریبا ایک ہزار 283 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں۔تمام امتحانی مراکز پر دفعہ 144 نافذ ہے۔

By

Published : Feb 3, 2020, 1:48 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 12:06 AM IST

بہار انٹر امتحان میں جوتے موزے پر پابندی
بہار انٹر امتحان میں جوتے موزے پر پابندی

امتحان کے پہلے دن پہلی شفٹ میں سائنس کے طلبہ اور دوسری شفٹ میں آرٹس کے طلبہ کے امتحانات ہوں گے۔امتحانی مراکز میں نقل کی روک تھام کے لیے طلبات کے جوتے موزے اتار دیے جا رہے ہیں۔یہیں نہیں اس بار ایگزامینیشن بورڈ نے او ایم آر شیٹ پر طلبہ کی تصویر بھی چھاپ رکھی ہے۔

تمام امتحانی مراکز پر پولیس انتظامیہ کی تعیناتی کی گئی ہے۔اس بار امتحان میں تقریبا 12 لاکھ سے زائد طلبہ امتحان دے رہیں ہیں۔بورڈ نے نقل کی روک تھام کے لیے ویڈیو گرافی کے ساتھ ساتھ امتحانی مراکز پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائے گئے ہیں۔

تمام امتحانی مراکز پر دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔ساتھ ہی مجسٹریٹ کی تعیناتی کی گئی ہے۔وہیں طلبات کے جوتے موزے پہننے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔طلبہ امتحانی مراکز کے اندر جوتے موزے اتار کر داخل ہوں گے۔بورڈ نے امتحان کی نگرانی کرنے کے لیے انٹر کانسل میں کنٹرول روم کی تشکیل بھی کی ہے۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 12:06 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details