اردو

urdu

ETV Bharat / state

کیمور: ترقیاتی کاموں میں ملازمین کو لگانے کی ہدایت - پرنسپل سیکریٹری امرت لال

ریاست بہار حکومت کے پرنسپل سیکریٹری امرت لال نے ضلع کیمور کے مجسٹریٹ کو ایک خط بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ملازمین کو ترقیاتی کاموں میں لگایا جائے اور کم سے کم اہلکاروں کو کورونا وائرس کے کام میں لگایا جائے۔

instruction to engage employees in development works in kaimur bihar
ترقیاتی کاموں میں ملازمین کو لگانے کی ہدایت

By

Published : May 19, 2020, 10:40 PM IST

حکومت بہار کے پرنسپل سیکریٹری، پنچایتی راج محکمہ کے پرنسپل سیکریٹری امرت لال نے ایک خط کے ذریعہ ضلع مجسٹریٹ کو ہدایت کی ہے کہ وزیر اعلی دیہی پینے کے پانی کا تعین اسکیم اور وزیر اعلی دیہی گلی-نالی مضبوطی اسکیم پر عمل درآمد میں مصروف اہلکاروں کو کووڈ۔19 سے استثنیٰ رکھا جائے۔ ساتھ ہی انہوں نے ہدایت دی ہے کہ وزیر اعلی دیہی پینے کے پانی کا تعین اسکیم اور وزیر اعلی دیہی گلی نالی مضبوطی اسکیم کا کام 15 جون تک مکمل کیا جائے۔

انہوں نے یہ بھی مزید کہا کہ ضلع پنچایتی راج کے عہدیداروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ میں یہ پتہ چلا ہے کہ ہدف کے خلاف کام انتہائی سست رفتار سے جاری ہے۔ دونوں منصوبوں کو مکمل کرنا ضروری ہے۔ اس کام کے لیے معمور، بلاک پنچائتی راج آفیسر، ٹیکنیکل اسسٹنٹ سہ اکاؤنٹس آئی ٹی، ایگزیکٹو اسسٹنٹ اور گرام پنچایت کے پنچایت سیکریٹریوں، ان میں سے بہت سے اہلکاروں کو بھی بلاک سطح پر کووڈ۔19 کو لے کر بنے قرنطینہ مرکز پر ڈیوٹی لگائی گٸ ہے۔

گرام پنچایت کے ایگزیکٹو اسسٹنٹس کو راشن کارڈ سے متعلق کام کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ پرنسپل سیکریٹری نے صاف طور پر ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کووڈ۔19 کو ترجیح دینی ہے۔ لیکن ریاستی حکومت کی دونوں اسکیموں کو بڑے پیمانے پر 15 جون تک مکمل کرنا ہے۔


ضلع مجسٹریٹ کو ہدایت دیتے ہوئے پرنسپل سیکریٹری نے کہا ہے کہ کووڈ۔19 میں صرف کم سے کم ضروری اہلکاروں کو ہی معمور کیا جائے۔ باقی اسکیموں کے حصول کے لیے باقی اہلکاروں کو ترقیاتی کاموں میں لگایا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details