اردو

urdu

ETV Bharat / state

عالمی شہرت یافتہ پتر پکچھ میلے کی تیاریاں زور و شور سے جاری - mela

ریاست بہار کے گیا میں عالمی شہرت یافتہ پتر پکچھ میلے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ ملک وبیرون ملک سے سناتن مذہب کے ماننے والے اپنے مرحومین کی روح کی تسکین اور نجات کے لئے پنڈدان کرنے آتے ہیں، یوں تو پنڈدان کا سلسلہ سال بھر رہتا ہے لیکن پتر پکچھ کے دوران لاکھوں پنڈدانی یہاں پہنچتے ہیں۔

عالمی شہرت یافتہ پتر پکچھ میلے

By

Published : Aug 7, 2019, 5:33 PM IST


انتظامیہ کے مطابق گزشتہ برس 10 لاکھ سے زائد عقیدت مندوں نے یہاں پہنچ اپنے مرحومین کے لئے پنڈدان کیا تھا ۔سناتن مذہب کے اعتبار سے گیا وشنوپتھ پھلگو ندی میں پنڈادن کرنے کی اہمیت بہت زیادہ ہے۔

اس میلے کو ریاستی میلے کادرجہ حاصل ہے جسکی وجہ سے ریاست کی حکومت کی نظر اس میلے پر خاص طور پر ہوتی ہے۔ اس میلے کی تیاریاں کئی مہینے پہلے سے شروع کی جاتی ہیں۔

متعلقہ محکموں کے افسران کو یہاں کے انتظامات کو بہتر کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ پتر پکچھ میلہ آئندہ 12 ستمبر سے شروع ہوکر اٹھائیس ستمبر کو ختم ہوگا۔ اس کا افتتاح ریاست بہار کے وزیراعلی نتیش کمار کریں گے۔

عالمی شہرت یافتہ پتر پکچھ میلے

ابھیشیک سنگھ، ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ ہر سال کی طرح پترپکچھ میلے کا آغاز 12 ستمبر کو کیا جائےگا، جوکہ اٹھائیس ستمبر تک جاری رہے گا۔ مختلف محکموں کو اسکی تیاریوں کی ذمہ داریاں دی گئی ہیں کہ وہ اس میلے کو بہتر شکل دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ معائنہ میں پائی گئی کمیوں کو متعلقہ محکمے کو اس کی اصلاح کرنے کی ہدایت دی جارہی ہے۔ جنگی پیمانہ پر میلے کی تیاریوں کا کام ہو رہا ہے۔ میونسپل کارپوریشن کو ہدایات دی جارہی ہیں کہ ستمبر کے پہلے ہفتے تک کام کو مکمل کروائیں تاکہ دور دراز سے آئے عقیدت مندوں کی سہولیات میں کمی نہ ہو۔

میلے کے دوران عقیدت مندوں کو خصوصی سہولیات دی جاتی ہیں، اس بار بھی مفت ای رکشہ کی سہولت میسر ہوگی۔ رواں برس عقیدت مندوں کی تعداد میں اضافے کی توقع کی جارہی ہے۔

اس کے ساتھ ہی محکمہ سیاحت کی توسط سے آن لائن رجسٹریشن کے ذریعہ عقیدت مندوں کو پنڈدان سمیت کھانے پینے کی تمام سہولیات مہیا کی جارہی ہیں۔ اسکے علاوہ بھی کئی سہولت عقیدت مندوں کو میسر ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details