چھپرا:کورونا وائرس کا قہر ملک میں بڑھتا جا رہا ہے. وہیں لوگوں کو کورونا سے بچانے کے لئے حکومت کے جانب سے کئی طرح کے اقدامات کیے جا رہے ہیں. دوسری جانب حکومت لوگوں کو ضروری طبی خدمات مہیا کرانے پر بھی توجہ دے رہی ہے. وہیں صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت، نے دہلی ایمس کے ڈاکٹرز کے تعاون سے ایک ویڈیو جاری کیا ہے،جس کے ذریعے حاملہ خواتین کو کورونا کے پیش نظر ملنے والی ضروری طبی سہولیات کی جانکاری دی گئ ہے ۔
ویڈیو کے ذریعے ایمس کے ڈاکٹروں نے دی جانکاری
دہلی ایمس کے ڈاکٹرز کے جانب سے ایک ویڈیو جاری کیا گیا ہے،جس کے ذریعے حاملہ خواتین کو کورونا کے پیش نظر ملنے والی ضروری طبی سہولیات کی جانکاری دی گئ ہے ۔
ویڈیو میں ایمس کے ڈاکٹرز نے اس بات کو واضح کیا ہے کہ انفیکشن کا پھیلاؤ حاملہ ماؤں سے ان کے بچے میں ہونے کا خطرہ نہیں ہے. ایسی کسی بھی رپورٹ سے یہ تصدیق نہیں ہوئی ہے، کہ حاملہ خواتین کو عام لوگوں کے مقابلے کورونا وائرس کا خطرہ زیادہ ہے.
ایمس کے ڈاکٹرز نے یہ جانکاری دی کہ اگر حاملہ عورت کسی سنگین بیماری میں مبتلا ہے، تو اسے کورونا کا خطرہ زیادہ ہو سکتا ہے.اگر حاملہ عورتوں کو حمل کے دوران ہائپرٹینشن، ذیابیطیس، دمہ، ایچ آئی وی، دل کی بیماری،گردے یا پھیپھڑے کی بیماریوں کی طرح کسی دیگر بیماری میں مبتلا ہے،تو اس حالت میں اسے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے خصوصی توجہ رکھنے کی ضرورت ہے.