بہار کے ضلع گیا میں وزیر اعلیٰ اقلیتی اسٹوڈنٹس حوصلہ افزائی اسکیم کے تحت 1196 طالبات مستفید ہوں گے، اس اسکیمز کے تحت انٹر کے امتحان میں فرسٹ ڈویژن سے کامیاب ہونے والی طالبات کو پندرہ ہزار روپے دیے جاتے ہیں۔ جبکہ رواں سال 2021 میں 1196 طالبات فرسٹ ڈویژن سے کامیاب ہوئی تھیں، ان سبھی طالبات کو محکمہ اقلیتی بہبود نے ضلع ایجوکیشن دفتر میں طلب کیا ہے۔
ضلع اقلیتی بہبود کی جانب سے ضلع ایجوکیشن افسر کو لیٹر جاری کرکے کہا گیا ہے کہ ضلع کے سبھی اسکولز وکالج جہاں سے انٹر کے امتحان میں طالبات کامیاب ہوئی ہیں۔ ان سبھی اسکولوں سے تفصیلات حاصل کرکے ضلع اقلیتی بہبود کے دفتر کو دستیاب کرایا جائے تاکہ سبھی کے بینک کھاتے میں حوصلہ افزائی کی رقم بھیجی جاسکے۔