اردو

urdu

ETV Bharat / state

گیا گورنمنٹ اسکول میں اسمارٹ کلاسز کا افتتاح

اسمارٹ کلاسز کا افتتاح کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ابھشیک کمار سنگھ نے کہا کہ آج کے سرکاری اسکولز کسی بھی لحاظ سے نجی اسکولز سے کم نہیں ہے۔

گیا گورنمنٹ اسکول
گیا گورنمنٹ اسکول

By

Published : Sep 10, 2020, 10:47 AM IST

ریاست بہار کے ضلع گیا کے خضرسرائے میں اسمارٹ کلاسز کا افتتاح ہوا ہے، پروجیکٹ شیوا کنیا ہائی اسکول میں اسمارٹ کلاسز کی شروعات کی گئی ہے۔

گیا گورنمنٹ اسکول

ضلع کے خضرسرائے میں اسمارٹ کلاسز کا افتتاح کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ابھشیک کمار سنگھ نے کہا کہ آج کے سرکاری اسکولز کسی بھی لحاظ سے نجی اسکولز سے کم نہیں ہے۔

ریاستی حکومت اور ضلعی انتظامیہ آنے والی نسل کو معیاری و بہتر تعلیم، ثقافت اور نظم و ضبط کی فراہمی کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہیں۔ اسمارٹ کلاسز کے لئے آنے والے وقت میں ضلع کے طلباء اور اساتذہ میں تعلیم کے شعبے میں نمایاں بہتری آئے گی۔

گیا گورنمنٹ اسکول

سرکاری اسکولز کی عمارت سے لے کر اساتذہ کی تعلیمی لیاقت اور طلباء کے امتحانات کے نتائج کسی بھی لحاظ سے نجی اسکولز سے کم نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلے سرکاری اسکولز ایک خستہ حال عمارت میں چلائے جاتے تھے اور اساتذہ بھی بہتر مالی حالت میں نہیں تھے لیکن آج کے اساتذہ اسمارٹ کلاسز کے ذریعے طلباء کو پڑھانے کے لئے تیار ہیں۔


انہوں نے بتایا کہ سمارٹ کلاس کے ذریعے طلبہ آڈیو ، ویژول میڈیم کے ذریعہ تعلیم حاصل کرسکیں گے نیز کارٹون موڈل کے ذریعہ ہمارے طلباء مواد کو اچھی طرح سے سمجھنے کے اہل ہوں گے، اب غریب طلباء کو بھی مہنگے نجی اسکولز میں تعلیم حاصل کرنے کا افسوس نہیں ہوگا کیونکہ اب سرکاری اسکولز نجی اسکولز سے بھی بہتر سہولیات اور بہتر تعلیم فراہم کر رہا ہے۔

گیا گورنمنٹ اسکول

اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر گیا محمد مصطفی حسین منصوری نے بتایا کہ ضلع کے 20 اسکولز میں اسمارٹ کلاسز منعقد کی جائیں گی، جو نکسل متاثرہ علاقے میں ہونگی۔ مستقبل میں ضلع کے تمام ہائی اسکولز میں اسمارٹ کلاسز کا انعقاد کیا جائے گا۔اسمارٹ کلاسز کے افتتاح کے موقع پر سبھی افسران نے ایک ایک پودہ لگاکر جل جیون ہریالی منصوبے کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details