گیا: شہر گیا میں واقع اقلیتی اسکول ' اقرا پبلک اسکول ' میں سائنس لیبارٹری کا افتتاح ہوا ۔افتتاحی تقریب کے موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے پروفیسر ایس ایس میجر ، شتابدی اسکول کے سکریٹری پروفیسر بدیع الزماں ، سابق پرنسپل مرزا غالب کالج پروفیسر خورشید احمد خان وغیرہ موجود تھے جنہوں نے سائنس لیب کا افتتاح کیا، اقراء پبلک سکول شہر کے اقلیتی طبقے کے غریب بچیوں کی تعلیم کے لیے معروف ادارہ ہے، یہاں غریب بچیوں کو معمولی فیس میں تعلیم دی جاتی ہے اور جن کے والدین اقتصادی طور پر کمزور ہیں اُنہیں مفت تعلیم دینے کا نظم ہے۔
اقرا پبلک اسکول میں دسویں تک کی تعلیم کا نظام ہے تاہم یہاں پہلے سائینس لیب کی سہولت نہیں تھی جسکی وجہ سے پریشانی کا بھی سامنا تھا ، لیکن اب فزکس کمسٹری بائیولوجی کا لیپ ہوگیا ہے ، ایس ایس میجر سبکدوش پروفیسر نے بتایا کہ بہار اسکول بورڈ کے نصاب کے مطابق لیباٹری بنائی گئی ہے تاکہ بچیاں تھیوری کے ساتھ پریکٹیکل بھی کریں ، اس لیب سے بچیاں پریکٹیکل کر اب تجربہ حاصل کریں گی۔ اُنہوں نے اس موقع پر اقراء پبلک اسکول کی تعلیمی خدمات پر بھی روشنی ڈالی اور نوویں اور دسویں جماعت کی طالبات سے اُنکی تعلیم و تربیت کے تعلق گفتگو کرتے ہوئے محنت اور لگن سے پڑھنے کے لیے حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ اقراء اسکول ایک مشن کانام ہے کہ یہاں اقلیتی طبقے کی غریب بچیوں کو تعلیم سے آراستہ کر معاشرے کو تعلیم یافتہ بنایا جائے کیونکہ ایک بچی پڑھتی ہے تو پورا گھر خودکفیل اور مہذب ہوتا ہے وہیں۔