گیا، بہار:ضلع گیا میں محکمۂ موسمیات کی طرف سے شدید سردی کے تعلق سے الرٹ جاری کیا گیا ہے، ضلع گیا میں محکمہ میں موسمیات کے ذریعہ جاری کردہ وارننگ کے پیش نظر ضلع مجسٹریٹ گیا ڈاکٹر تیاگ راجن ایس ایم نے ضلع کے تمام نجی اور سرکاری اسکولوں کو 16 جنوری تک بند کردیا ہے۔ حالانکہ یہ سبھی اسکول آٹھویں جماعت تک کے لیے بند ہونگے ، اس کے ساتھ ہی نویں جماعت تک کے اسکول صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک کھولے جائیں گے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں۔ اسی طرح ہوائیں اگلے تین دن تک چل سکتی ہیں۔ محکمۂ موسمیات نے 12 سے 15 جنوری کے درمیان ضلع میں ' کولڈ ڈے ' اور سرد لہر جیسی صورتحال کی پیش گوئی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
گیا میں وزیراعلی اقلیتی اقامتی اسکول کرایہ کے مکان سے ہوگا شروع
آج شدید سردی کا اثر بھی دیکھنے کو ملا ہے، کیونکہ گرلز مڈل اسکول منگاروا پریا میں آج کئی لڑکیاں اسکول پہنچنے کے بعد متاثر ہوگئیں ،ڈی ایم ڈاکٹر تیاگ راجن نے کہاکہ پرنسپل نے صبح 10:45 بجے سے پہلے بچوں کو اپنے اسکول میں آنے کی ہدایت دی تھی جس کی وجہ سے کچھ طالبات کو سردی لگنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے تاہم طالبات بالکل ٹھیک ہیں۔ طبیعت خراب ہونے پر فوری طور پر مقامی ہسپتال میں مناسب علاج فراہم کیا گیاہے اور اب وہ بچیاں اپنے گھر چلے گئی ہیں۔ مذکورہ ہیڈ ماسٹر کی غفلت کی روشنی میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے ہیڈ ماسٹر سے وضاحت طلب کی ہے اور ضروری کارروائی بھی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شدید سردی کی وجہ سے آٹھویں جماعت تک کے اسکول کو بند کردیا گیا ہے ، آگے موسم کے مطابق فیصلہ ہوگا، اس دوران اگر کوئی اسکول کھلے پائے گئے تو انکے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔