اردو

urdu

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 3, 2024, 9:22 PM IST

Updated : Jan 3, 2024, 9:32 PM IST

ETV Bharat / state

شدید سردی کے پیش نظر ضلع گیا میں کی گئی ہے خصوصی تیاری

In view of severe cold, special preparations have been made in Gaya district ضلع میں شدید سردی بچاو کے لیے عوامی مقامات پر لکڑی جلانے ، ضرورت مندوں تک کمبل پہنچانے ، شہری حلقوں میں رات گزارنے کے لیے مستقل رین بسیرا کے ساتھ عارضی انتظامات کیے گئے ہیں ، شہر گیا ریاست کا سب سے سرد ترین شہر درج کیا گیا ہے، ڈی ایم نے کہاکہ کولڈ الرٹ ضلع کے ہسپتالوں میں کردیا گیا ہے ، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کےلیے سبھی انتظامات مکمل ہیں۔

شدید سردی کے پیش نظر ضلع گیا میں کی گئی ہے خصوصی تیاری
شدید سردی کے پیش نظر ضلع گیا میں کی گئی ہے خصوصی تیاری

شدید سردی کے پیش نظر ضلع گیا میں کی گئی ہے خصوصی تیاری

گیا: ریاست بہار شدید سردی کی زد میں ہے ، بہار کے سب سے سرد مقام کے طور پر ضلع گیا کا ' شہر گیا ' رہاہے ، یہاں درجہ حرارت 5.3 ڈگری تک پہنچ گیا ہے ، موسم سرماں میں یہ پہلا موقع ہے جب سب سےکم درجہ حرارت گیا میں درج کیا گیا ہے ۔ اب اس شدید سردی سے بچاؤ اور راحت کے انتظامات ضلع انتظامیہ ، میونسپل کارپوریشن اور نگر پنچایتوں کی جانب سے کیے جا رہے ہیں ۔ضلع کے 200 سو عوامی مقامات پر الاو جلانے کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ اس برس بہار حکومت کے سماجی تحفظ محکمہ کی طرف سے ضلع گیا کو کل 10 لاکھ 53 ہزار روپے الاؤٹمنٹ ہوئے تھے۔ اس رقم کو ڈسٹرک مجسٹریٹ نے ضلع کے چار سب ڈویژن کے ساتھ سماجی تحفظ سیل میں تقسیم کر رقم بھیج دی گئی ہے تاکہ سب ڈیویزن کے تمام علاقوں میں اس شدید سردی سے بچاؤ کے لیے ضرورت مندوں میں کمبل تقسیم کی جائے۔

سماجی تحفظ سیل کے مطابق گیا صدر سب ڈویژن میں 3 لاکھ 50 ہزار , شیر گھاٹی سب ڈویژن میں 2 لاکھ 40 ہزار ، ٹیکاری سب ڈویژن میں 1 لاکھ 90 ہزار ، بتھانی سب ڈویژن کو 1 لاکھ 70 ہزار روپے ملے ہیں جبکہ سماجی تحفظ سیل کو ایک لاکھ تین ہزار روپے دیے گئے ہیں تاکہ یہ سبھی سب ڈویژن اپنے ماتحت بلاکوں میں سردی سے بچاؤ کے لیے کمبل خرید کر ضرورت مندوں تک پہنچاسکیں ، جبکہ گیا سماجی تحفظ سیل کی جانب سے شہر گیا میں 172 کمبل اب تک تقسیم کیے جاچکے ہیں جبکہ اس کے علاوہ محکمہ آفات منیجمنٹ کی جانب سے الگ بجٹ ضلع کو دیا گیا ہے جسکے تحت الاو جلانے کے انتظامات کیے گئے ہیں۔


اس حوالے سے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ڈاکٹر تیاگ راجن نے کہا کہ شدید سردی کے پیش نظر مسلسل کمبل تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ مقامی سطح پر اور سرکل کی سطح پر بھی اس کام کو انجام دیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ الاؤ جلانے کا بھی نظم کیا گیا ہے ، مستقل اور عارضی رین بسیروں میں اضافی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ ویسے لوگ جو شہر میں یومیہ مزدوری کے لیے آتے ہیں اور انہیں ٹھہرنے کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے تو وہ رین بسیروں میں ٹھہر سکتے ہیں ، مسلسل نگرانی رکھی جارہی ہے ، انہوں نے کہاکہ ضلع گیا میں اب تک کہیں سے یہ اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے کہ کہیں کوئی شخص ٹھنڈ لگنے کی وجہ سے موت ہوئی ہے۔

ہسپتالوں کو کیا گیا الرٹ

ڈی ایم تیاگ راجن نے کہاکہ ضلع گیا میں شدید ٹھنڈ کے پیش نظر ہسپتالوں میں علاج کے لیے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں، ہسپتالوں کو الرٹ موڈ پر رکھا گیا ہے تاکہ صورتحال خراب ہو تو اسوقت ہنگامی اور ہیجانی کیفیت پیدا نہیں ہو ۔ہسپتالوں میں کمبل دیے گئے ہیں تاکہ مریضوں کو ٹھنڈ سے بچایا جاسکے۔ انہوں نے کہاکہ وہ خود اس پر نگرانی رکھ رہے ہیں ، ضلع کے پسماندہ علاقے جیسے اقبال نگر اور دیگر علاقوں میں سردی بچنے کے لیے طور طریقے بھی بتانے کے لیے بیداری مہم چلائی گئی ہے۔

Last Updated : Jan 3, 2024, 9:32 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details