بانکا ضلع کے بونسی تھانہ علاقہ سے پولیس نے بدھ کو ایمبولینس سے کثیر مقدار میں انگریزی شراب برآمد کر کے تین اسمگلروں کو گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس ذرائع نے یہاں بتایاکہ اطلاع کی بنیاد پر بھاگلپور ۔ دمکا روڈ پر شیام بازار کے نزدیک ایک ایمبولینس کو روک کر تلاشی لی گئی۔
تلاشی کے دوران ایمبولینس سے 510 بوتل انگریزی شراب برآمد کی گئی ۔